خبریں

سالانہ محفل نعتؐ و ذکر الہی عرس خواجہ غریب نواز رحمت اللّہ علیہ عرس قبلہ ابّا جی حضور رحمت اللّہ علیہ کے سلسلے میں محفل۔۔

سالانہ محفل نعتؐ و ذکر الہی عرس خواجہ غریب نواز رحمت اللّہ علیہ عرس قبلہ ابّا جی حضور رحمت اللّہ علیہ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء آگرہ تاج زون میں چوھدری فدا حسین کے گھر ڈویژنل پروگرام ترتیب دیا گیا خصوصی شرکت محترم ولی حسین امیر کراچی محترم عبدالحسیب قادری نائبمحترم قاسم عباس نشرواشاعت کراچیمحترم ایڈوکیٹ عظیم بھٹّی (لیگل ایڈوائزر)ڈویژنل مالیات رحیم قادری ، ڈویژنل رابطہ انچارج کاشف حسین نے فرمائیامیر ساؤتھ غلام عبّاس اور زون انچارج آگرہ تاج مظہر اقبال نے شرکت فرمائی۔نقابت کے فرائض نائب پروگرام کمیٹی ممبر جاوید قادری ، پروگرام انچارج ڈسٹرکٹ ویسٹ کامران قادری نے انجام دئیے۔ حمد و نعت کا ہدیہ پیش کیا گیا منقبت مولا علی منقبت غوث پاک منقبت خواجہ صاحب ڈف کی تال پر سینئر ذاکرجاوید اقبال و ہمنوا نے پیش کی سابقہ امیر ڈسٹرکٹ سینٹرل سینئر ذاکر جناب ذاکر قریشی اور مالیات ڈسٹرکٹ ساؤتھ وسیم قادری نےقصائدمرشدی پیش کیے۔نائب امیر محترم عبدالحسیب قادری نے ذاكرین سے خطاب فرمایا۔حلقۀ ذکر ڈویژنل مشیر حاجی محمّد اشرف صاحب نے ترتیب دیا۔ نائب ڈسٹرکٹ ویسٹ اور منگھو پیر زون انچارج جناب جمال قادری نے فاتحہ شریف پڑھی اور دعا فرمائی ۔ مولا علی مشکل کشا کے جشن ولادت کا کیک کاٹا گیا اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ سرکار اپنی بارگاہ میں ذاکرین کی کاوشوں کو قبول فرمائیں۔ آمین

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان