خبریں

دادو کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

دادو (پ.ر) عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان ضلع دادو
کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی میں تنظیم کے صوبائی اور علاقائی قیادت کے علاوہ انجمن کے کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی ریلی کے شرکا کی جانب سے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ اسرائیلی جار حیت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ انجمن کے صوبہ سندھ کے امیر حاجی یاسین مغل نے دادو میں احتجاجی مظاھرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے جاری اسرائیلی بر بریت کے خلاف اگر اب بھی امت مسلمہ متحد نہ ہوگی تو کب ہوگی۔ مسجد الاقصیٰ کی مقدس دہلیز برسوں سے مسلم امہ کی متحدہ افواج کی منتظر ہے کہ وہ کب اسے اسرائیلی بوٹوں سے پا مال ہونے سے بچانے کے لیے آتی ہے۔ اگر مسلمان ممالک کے خلاف کفار کے لشکر اپنی افواج یکجا کر سکتے ہیں تو قبلہ اول کو بچانے کے لیے مسلم افواج ایک پلیٹ فارم پر جمع کیوں نہیں ہو سکتیں؟ القدس کا صحن اور کتنے نمازیوں کے خون سے سرخ ہوگا تو امت کا ضمیر بیدار ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ اب او آئی سی کے پلیٹ فارم سے کمزور احتجاجی آوازیں بلند کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اسرائیلی پشت پر کھڑے ابلیس کے نمائندوں کو پہچانئیں۔ مسلم اپنے ملکی، علاقائی اور ذاتی مفادات پر غیرت مسلم کو قربان کرنے سے باز آجائیں۔ کوئی تخت، کوئی سرحد، کوئی معیشیت، محمد عربی ﷺکی امت کی حمیت سے بڑھ کر نہیں۔ مسلم دنیا کی بڑی فوجی طاقت اور واغد اسلامی ایٹمی قوت ہونے کے ناطے پاکستان کا فرض بنتا ہے کہ اس کڑے وقت میں مسلم ممالک کے مابین اتحاد کے لیے آگے بڑھے اور غاصبوں سے مجاہدوں کے لہجے میں بات کرے۔ ورنہ اس وقت کیا جواب دو گے جب قیامت کے روز فلسطینی بچے آقا ﷺ کی بارگاہ میں عرض کریں گے کہ اے اللہ جلہ شانہ کے پاک محبوب ﷺ جب ہم فلسطینی بچے قبلہ اوّل کی حفاظت کے لیے سروں پر کفن باندھ رہے تھے تو عرب وعجم میں امت کے جوان گھروں میں عید کے کپڑے پہن کر خوشیاں منا رہے تھے۔ اٹھ کڑے ہو اس سے قبل کہ غلیلوں والوں کی مدد کے لیے ابا بیلوں والا (اللہ) اپنے لشکر بھیجے اور تم منہ دیکھتے رہ جاؤہ۔