خبریں

دادو کی جانب سے جشن ولادت مولائے کائنات حضرت امام علی عہ کی خوشی میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔۔

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان دادو کی جانب سے جشن ولادت مولائے کائنات حضرت امام علی عہ کی خوشی میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی
ریلی کی قیادت مرکزی امیر حاجی یونس جمال نے کی ریلی میں زاکرین کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ریلی میں خصوصی شرکت، عالمی مرکزی امیرحاجی یونس جمال، امیر سندھ محمد فیصل قادری، سابقہ امیر سندھ حاجی یاسین مغل، امیر دادو کامران ملک، امیر سہون شریف عبدالکریم جمالی، غلام رسول سولنگی، بشیر چانڈیو، نظام الدین، اور دیگر نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ حضرت امام علی علیہ السلام ہر مومن کی مولا ہیں حضور پاک صہ نے فرمایہ جس جس کا میں مولا ہوں اس کا علی مولا ہے مولا علی سے محبت کرنے والا مومن ہے، انجمن سرفروشان اسلام پیغام دے رہی کہ اہلبیت سے محبت کریں اپنی دل کی دھڑکنوں کہ ساتھ ہر وقت اللہ پاک کا ذکر کریں
آخر میں سرزمین پاکستان کی امن اور سلامتی کی لیے دعا کی گئی۔