خبریں

دادو میں جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں جلوس نکالا گیا ۔۔


دادو سالانہ جلوس
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کی جانب سے سالانہ جشن عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں ریلی نکالی گئے ریلی انتہائے عقیدت اور احترام کی ساتھ نکالی گئی ریلی کی قیادت امیر سندھ محمد فیصل قادری، سابقہ امیر سندھ حاجی یاسین مغل، امیر دادو کامران ملک نظام الدین چنہ غلام رسول سولنگی اور بشیر چانڈیو نے کی
ریلی میں مختلف رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاک ﷺ تمام جھانوں کی لیے رحمت بن کر آئے اللہ پاک نے حضور پاک ﷺ کا ذکر بلند کیا ہیں ہماری مرشد پاک کا فرمان ہیں حضورؐ کی پیدائش پر خوشیاں منانا اہلِ ایمان کا طریقہ رہا ہے میلادالنبیؐ کے دِن دنیا کی تمام مخلوقات جشن مناتی ہیں اِس لئے امّت محمدؐیہ پر لازم ہے کہ وہ اپنے نبی محترمؐ کی آمد کی خوشیاں مناتے رہیں میلاد پاک کی یہ خوشیاں رسمی طور پر نہ منائی جائیں بلکہ دِل کی گہرائیوں سے اور عشق و محبت سے بھرپور طریقے سے منائی جائیں
عشقِ مُصطفٰیؐ ایک انمول دولت ہے جو اُن خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جو ذکراللّہ اور ذکرِ مُصطفٰیؐ میں مصروف رہتے ہیں عشقِ مُصطفٰیؐ کی حقیقی لزتیں انہیں حاصل ہوتی ہیں جن کے قلب صاف اور منوّر ہوتے ہیں اس لئے مسلمانانِ عالم پر لازم ہے کہ وہ عشق کی اِس عظیم دولت کو حاصل کرنے کیلئے اپنے قلب اور روح کی صفائی کا اہتمام کرتے رہیں ذکر کی محفل میں شرکت کرتے رہیں اور جشنِ عیدِ میلادالنبیؐ کی خوشیاں مناتے رہیں آخر میں سرزمین پاکستان کی امن اور سلامتی کی لیے دعا کی گئی