خبریں

ختم نبوت کانفرنس المرکز کوٹری پر انعقاد پذیر ۔۔

خصوصی شرکت و خطاب
صاحبزادہ طلعت محمودگوہرشاہی
صاحبزادہ حمادریاض احمدگوہرشاہی
محترم مفتی مکرم قادری
(نائب ناظم تنظیم المدارس منہاج القرآن کراچی)
محترم مفتی فضل الرحمٰن ہمدرد
(انٹرفیتھ ہارمنی)
مرکزی و صوبائی امیران علاقائی امیران ذاکرین اور عوام عوام النّاس نے بھرپور شرکت فرمائی
محفل کاباقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے بعد نماز عصر کیا گیا
حمد باری تعالٰی اور نعتِ رسول مقبول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کے نظرانے پیش کئے گئے جامع مسجد غوثیہ ملحق دربارگوہرشاہی پر باجماعت نماز مغرب مفتی مکرم صاحب کی امامت میں ادا کیگئی
بعد نمازِمغرب محفل درود شریف منعقد کیگئی اور مہمان علماءِ کرام صاحبزادہ مرشد اور امیران نے خطابات فرمائے
تاجدارِ ختمِ نبوّتؐ زندہ آباد کے نعروں سے محفل میں نورانی وجدانی سماع بن گیا
شرکاءِ محفل نے
غلام ہیں غلام ہیں رسولؐ کے غلام ہیں
غلامیِ رسولؐ میں موت بھی قبول ہے کے فلک شگاف نعروں سے محفل میں سماح باندھ دیا
حلقہ ذکر منعقد کیاگیا
صلاة السّلام اور دعا فرمائی گئی سیّد مسعود علی جعفری شہید رح کی درجات بلندی اور آپ کی شہادت پر آپ کو سلام عقیدت پیش کیاگیا مہمان علماءِ اکرام نے دربارگوہرشاہی کی زیارت فرمائی ذاکرین اور عوام النّاس نے بھی دربار گوہرشاہی پرحاضری دی بعد محفل باجماعت نمازعشاء ادا کیگئی
اور لنگر عام کا اہتمام کیاگیا
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان