خبریں

حضرت سید معین الدین چشتی اجمیری(رح) کے سالانہ عرس مبارک کی نسبت سے محفل آستانہ میرپورخاص پرانعقاد پذیر ۔۔

آستانہء میرپورخاص پر خواجہء خواجگان سلطان الہند حضرت سید معین الدین چشتی اجمیری(رح) کے سالانہ عرس مبارک کی نسبت سے مرزا جمشید، محمد علی خان اور راشد شیخ کی جانب سے محفل ذکر و نعت کا پروگرام مع لنگر منعقد کیا گیا_ پروگرام کا آغاز حمد باری تعالی سے کیا گیا_مشہور نعت خواں محمود اقبال قادری اور دیگر نعت و منقبت خواہان ادریس قادری،عدنان قادری اور سلطان قادری نے بارگاہ رسالت(ص) میں نعت کے گلدستہء عقیدت اور بارگاہ غوثیت(رض) و بارگاہ خواجہء خوجگان(رح) میں منقبت کے وجدانی و پر کیف نزرانے پیش کیے_امیر سندھ جناب فیصل قادری نے خصوصی شرکت کی اور امیر حلقہء ذکر کے فرائض ادا کیے_نقابت کے فرائض حیات قادری نے ادا کیے_ سینئر ذاکر خیرالدین قادری نے نئے لوگوں کو ذکر قلب کا اذن عطا کیا_ ذاکرین کی کثیر تعداد کے ساتھ کئ نئے ذاکرین، اہلیان محلہ و علاقہ اور معتقدین نے شرکت کی_

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان میرپورخاص