خبریںویڈیوز

حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر زائرین کے لیے شربت کی سبیل اور لنگر کا اہتمام کیا ۔


حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس
مبارک کے موقع پر عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان نےزائرین کے لیے شربت کی سبیل اور لنگر کا اہتمام کیا جو عرس کے تین دنوں میں زائرین کو پیش کیا جاتا رہے گا انجمن کے سرفروش ساتھی آ نے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور احسن طریقے سے ان کو لنگر کھلا رہے ہیں حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی کے مرید خوبصورت محفل سماع -محفل نعت و ذکر الہٰی کی محفلیں بھی سجا رہے ہیں جس میں لاہور کے امیر محمد فاروق قادری صاحب نے حاضرین وزائرین سے حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے فیوض و کرامات پر روشنی ڈالی اور دیگر اولیاء اللہ بالخصوص سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ کی تعلیمات کو اجاگر کیا کہ ان ولیوں نے ہی انسانیت کو اللہ اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سےملایا اور ہدایت کے راستے پر گامزن کیا آ ج کے نفسانفسی کے دور میں یہی ہستیاں مشعلِ راہ ہیں