خبریں

جشن چراغاں ریلی پریٹ آباد گوہر لائبریری سے مرکزی امیر حاجی یونس جمال کی زیرِ قیادت نکالی گئی

جشنِ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ہر سال کی طرح عظیم الشان ریلی شایانِ شان طریقے سے پریٹ آباد گوہر لائبریری سے مرکزی امیر حاجی یونس جمال کی زیرِ قیادت نکالی گئی، مرکزی نشرواشاعت و مالیات جناب دانش لودھی، مرکزی مشیر جناب چودھری عابد، مشیر نشرواشاعت سندھ ندیم یوسف، علاقائی امیران جناب وحید قریشی، نائب امیر جناب عمران ملک، جناب زاہد ذیدی، جناب دانش راجپوت اور دیگر زونز کے ذاکرین نعتیں اور نعروں کی گونج اور جشنِ ولادت کے خوبصورت تنظیمی پرچموں کی بہار میں مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پھیلی پل پر خطاب و دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔