خبریں

جشن ولادت مولا علی کے سلسلے میں محفل لاہور میں انعقاد پذیر ہوئی


محفل نعت و ذکر الہی بسلسلہ
سالانہ جشن ولادت مولا علی علیہ سلام کا انقعاد 3 مارچ بروز بدھ بعد نمازِ عشاء حکیم محمد شفیق شاھی کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس میں صاحبزادہ غفران ریاض گوھر شاھی صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی اور
مرکزی امیر علامہ سعید احمد قادری نے خطاب فرمایا
نقابت کے فرائض جناب آصف گوہر اور عمران شاہی نے انجام دئیے۔
عادل نثار قادری، شفاقت علی قادری، اخلاق احمد قادری اور حمزہ شاہی نے اپنی مخصوص آواز میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان
لاہور