خبریں

جشن مولود کعبہ حضرت علی کے سلسلے میں محفل ساہیوال کے آستانے پر انعقاد پذیر


محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی

جشن مولودکعبہ حضرت_علی

ماہانہ گیارھویں شریف
انجمن ہٰذا ساہیوال کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر بروز اتوار بعد از نماز مغرب محفل شریف کا انعقاد کیا گیا۔
تلاوت قرآن پاک و حمد باری تعالیٰ
جناب شکیل احمد قادری
نعت رسول مقبولﷺ
جناب جاویدقادری
منقبت حضرت مولاعلیؓ اور
غوث الاعظم دستگیر رح
جناب کامران احمد نقشبندی
نقابت ،جناب اصغر شاھی
جناب حافظ بشیر احمد امیر پاکپتن
خطاب مبلغ نوجوان مقرر ذیشان جناب ذوالفقار احمد قادری نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا آقاؐ نے فرمایا جس کا میں مولا اس کا علیؓ مولا اور علیؓ کی ولائت کے بغیر کوئی ولی نہیں بنتا۔

ذکر قلب کا طریقہ اور مشق
محمد رفیق گوھر نے ذکر قلب کی مشق اور طریقہ بتایا اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کا پیغام محبت الہیٰ تھا محبت کا تعلق زبان سے نہیں دل سے ہے محبت روحانیت سے حاصل ہوتی روحانیت نور سے حاصل ہوتی ہے اور نور اللّہ کے ذکر سے اور ذکر قلب کسی اللّہ کے ولی سے حاصل ہوتا
حلقہ ذکر
عطائے مصطفے قادری
دعائے خیر
امیر پاکپتن حافظ بشیر احمد
نےشہدا کشمیر ، شہدا مسجد پشاور، مشن کی ترقی ، وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور بیماروں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور آخر میں شاھی لنگر سے تواضع کی گئی۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان