خبریںویڈیوز

جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ریلی فیصل آباد میں انعقاد پذیر۔


جشن عید میلاد النبی ﷺ موٹر سائیکل ریلی
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان (رجسٹرڈ)پاکستان،فیصل آباد کے زیر اہتمام حضورخاتم النبینﷺکی جشن ولادت بسعادت کی خوشی میں ہر سال کی طرح امسال بھی عظیم الشان استقبال ربیع الاول شریف موٹر سائیکل ریلی کاانعقاد کیا گیا جس کی قیادت امیر فیصل آباد محترم حاجی محمد سلیم قادری نے کی اور نائب امیر فیصل آبا دمحمد ارشد قادری نے بھی شرکت فرمائی ۔امیر پنجاب محترم رانا محمد جمشید قادری ،مشیر رابطہ کمیٹی محترم غلام فرید قادری نے خصوی طور پر شرکت فرمائی ۔
موٹر سائیکل ریلی کا آغاز مرکزی آستانہ فیصل آباد سے کیا گیا۔
1۔ستیانہ روڈگلی نمبر 1
2۔ستیانہ روڈ بانومارکیٹ
3۔پریس مارکیٹ،امین پور بازار
4۔سمن آباد روڈ
5۔بلال چوک سمن آباد
6۔ٹینکی والا چوک ،منڈی کوارٹر
7۔مصطفیٰ مسجد کینال پارک
پرعشاقان رسول ﷺکی طرف سے موٹر سائیکل ریلی کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔شرکاء ریلی پر گل پاشی کی گئی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے ۔اور امیر فیصل آباد محترم حاجی محمد سلیم قادری ،امیر پنجاب محترم رانا محمد جمشید قادری،حاجی محمد اویس قادری اورحاجی محمد اصغر قادری کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔فضاسرکار کی آمد مرحبا،منٹھار کی آمد مرحبا کے نعروں سے معطر رہی اور بد ر میاں داد مرحوم کی مشہور زمانہ قوالی ’’جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ ‘‘تما م راستے سائونڈ سسٹم پر چلائی گئی جس کو عوام الناس نے بے حد سراہااور انفرادی طور پر شرکاء ریلی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔امیر فیصل آبادحاجی محمد سلیم قادری اور امیر پنجاب محترم رانا محمد جمشید قادری و مشیران ،ذمہ داران کی طرف سےبھرپور استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔ ریلی کا اختتام مرکزی آستانہ فیصل آباد پر ہوا۔

انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان فیصل آباد استقبال ربیع الاول شریف ریلی کے بعد آستانہ پر درود شریف کی محفل کے ساتھ پرچم کشاٸی کی تقریب کا اہتتمام کیا گیا جس میں حمد منصب علی قادری،نعت محمد احتشام گوھر ،منقبت غوثیہ معیز قادری قصیدہ مرشدی معیز قادری و منصب قادری،حلقہ ذکر رانا محمد جمشید قادری نے منعقد کروایا اورحلقہ ذکر کے بعد پرچم کشائی کی تقریب سعید منعقد کی گئی ۔ دعا غلام فرید قادری نے کروائی۔اس تقریب سعید میں امیر فیصل آباد محترم حاجی محمد سلیم قادری، نائب امیر فیصل آباد محمد ارشد قادری ،امیر پنجاب محترم رانا محمد جمشید قادری ،مشیر رابطہ کمیٹی محترم غلام فرید قادری ،حاجی محمد اویس قادری ،حاجی محمد اصغر قادری نے خصوی طور پر شرکت فرمائی۔