خبریں

تاجدار ختم نبوت کانفرنس المرکز کوٹری شریف میں انعقاد پذیر ۔

تاجدارِختمِ نبوتؐ کانفرن

ماہانہ پندرھویں شریف

ستمبربروزپیرجامع_مسجدغوثیہ

دربارمرشدحضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی

مدظلہ_العالٰی

جاشوروکوٹری میں منعقدکیگئی

خصوصی_شرکت

محترم جناب صاحبزاہ حمادریاض_احمدگوہرشاہی

محترم یونس جمال مرکزی امیر
محترم دانش لودھی مرکزی نشرواشاعت
محترم محمدفیصل قادری امیرسندھ
محترم ندیم یوسف نشرواشاعت سندھ
علاقائی امیران و ذاکرین کی محفل میں
بھرپور شرکت

خطاب

محترم مولانہ غلام اکبرخاصخیلی

محفل کا باقاعدہ آغاز بعد نمازِ عصر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا حمد و نعتؐ اور منقبت مولاعلیؑ و منقبتِ غوث الاعظم رح اور قصیدہ مرشد پیش فرمائے گئے

مقررین_حضرات

محترم ممتازملک قادری امیرحیدرآباد
محترم اسلام الدّین قادری
محترم کامران قادری

نعتؐ_خواں

محترم عبدالرشیدچشتی
محترجلال الدّین قادری
محترم فیضان قادری
محترم نعیم قادری
محترم رحمٰن قادری و دیگر حضرات نے
کلام کے نزرانے پیش فرمائے

محفل درودشریف منعقد کیگئی

کجائی_شریف و دعا

محترم بابایونس پیش امام
جامع مسجد غوثیہ دربارگوہرشاہی نے فرمائی

حلقہ_ذکر

صاحبزادہ حمادریاض احمدگوہرشاہی نے منعقد فرمایا
مولانہ غلام اکبر خاصخیلی نے فرمایا
مریں گے دینِ محمد پر یہ قول دو زبان دو
ہمالیہ کی چوٹیوں پہ چڑھ کہ تم اذان دو
بن کے دیوانہ کریں گے خلق کو دیوانہ
برسرِ ممبر سُنائیں گے تیرا فسانہ
اللّہ پاک نے قرآن میں فرمایا جو قرآن کی طرف لوگوں کو بلائے وہ اچھّے عمل کرے اور پھر یہ کہے کہ میں مُسلمان ہوں
تو دوستوں وہ کونسا بلاوا تھاوہ کون سی اللّہ کی طرف سے بات تھی
کس لئے اللّہ نے نبیوں کو مبعوث فرمایا اور اللّہ تبارک و تعالٰی نے اپنے محبوبوں کو تکالیف سے گزارہ
آئو سُنوں وہ قول جو نبی آخرزماں حضرت محمد مُصطفٰیؐ نے فاراں کی پہاڑی پر چڑھ کر اہلِ قریش کو دعوت دی
اے اللّہ کے بندوں بولو
لاالٰہ الااللّہ اس بات کی دعوت پر اس قول پر میرے آقا صلّ اللّہ علیہ وآلہ وسلّم کو کتنی تکالیف اُٹھانہ پڑیں اس قول پر میرے آقاصلّ اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنی قربانیاں دیں کسی بھی نبی کو اتنا تنگ نہیں کیاگیا جتنی قربانیاں ہمارے آقاؐ نے دیں
اللّہ نے فرمایا اے محبوبؐ میں تمہارے ساتھ ہوں
جس کے ساتھ ربّ ہو اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا
تو دوستوں جس پیغام کیلئےنبی پاکؐ نے لوگوں کو اللّہ کی بلایا اِسی پیغام پر محبوبِ سبحانی غوث پاک رح نے بغداد میں بلایا اور اللّہ سے واصل کردیا
حضرت داتاعلی ہجویررح نے لاہور میں حضرت سلطان العارفین رح نے بلایا پاکپتن میں حضرت بابا فرید رح نے بلایا اجمیر میں حضرت معین الدّین چشتی رح نے بلایا سہون میں لال شہباز قلندر رح نے بولایا بھٹ شاہ میں شاہ لطیف بھٹائی رح نے بلایا اور اُسی دعوت پر ہمارے مرشد حضرت سیّدنا ریاض احمدگوہرشاہی رح نے کوٹری میں بلایا وہی پیغام لااِلٰہٙ الا اللّہ جو نبیوں نے دیا اولیاء امّت نے دیا
اسِ پیغام حق کی دعوت کی مخالفت کس نے کی شیطانی و طاغوتی قوتوں نے کی
جب حضرت آدم علیہ السّلام نے دعوت دی شیطان سامنے آیا
جب حضرتِ ابراہیمؑ نے دعوت دی نمرود سامنے آیا
جب حضرت موسٰیؑ نے دعوت دی فرعون سامنے آیا

جب نبی پاکؐ نے دعوت دی ابوجہل سامنے آیا
امام حسینؑ نے دعوت دی یذید سامنے آیا
جب گوہرشاہی نے دعوت دی تو سارے فتنہ پرور تکفیری فرقہ پرست مولوی سامنے آگئے انہوں نے اپنا کام کیا
اور اللّہ کے ولی نے اپنا کام کیا شیطانی لوگوں کا اللّہ بیڑہ غرق فرمائیگا اور رحمان کا جھنڈہ بلنداونچا ہوجائیگا
سب سے بڑا جہاد اللّہ کے نام کی سربلندی ہے تو دوستوں نبیوں نے اپنی جان کی قربانیاں دیں میرے حسینؑ نے اپنا پوراکنبہ اللّہ کے دین کیلئے اسلام کی سربلندی کیلئے کلمہ لااِلٰہ الا اللّہ کی بقا کیلئے قربان کرکے اس علم کو بلند فرمایا
ہمارے پیرومرشد نےاللّہ ھو کے ذکر کے علم کو بلند کرنے کیلئے سرفروشوں کو اکھٹا فرمایا اور فرمایا حق کی راہ میں تکالیف آتی ہیں ان کو برداشت کرناہی انبیاء علیہ السّلام اور امام حسینؑ کی سنت ہے
حق کا کام تو سرکو کٹا دینا ہے باطل کی پیروی کرنا نہیں ہے
کی محمدؐ سے وفا تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح قلم تیرے ہیں

آج کل نبی پاکؐ کی ختمِ نبوّتؐ پر اتنے پروگرام ہورہیے ہیں لیکن اُنکی ختمِ نبوّتؐ کی حفاظت میرا ربّ کر رہاہے کوئی کہہ سکتا ہے میں کررہاہوں یہ ممکن ہی نہیں کسی کو طاقت نہیں جن کی اللّہ حفاظت کرے ان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا

رسول اللّہﷺنے_فرمایا

اٙنٙاخٙاتٙمُ النّبیینؐ لٙانٙبِی_بٙعدی

میں آخری نبیؐ ہوں میرےبعدکوئی نبی_نہیں

کسی کو جرائت نہی کسی کی ہمّت نہیں اگرکسی نے نبوّت کا دعویٰ بھی کیا تو اللّہ نے اس کو ذلیل و رسوا کرکے اس کا سر مٹی میں خاک میں ملادیا
ہمارے پیرومرشد

سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ_العالٰی فرماتے ہیں ہمارے نزدیک ختمِ نبوّتؐ کا منکر کافر و زندیق ہے

انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان اس بات کو عوام النّاس پر واضع کردینا چاہتی ہے عوام النّاس میں پائی جانے والی منگڑت اور بے بنیاد باتوں کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے اور دعوتِ فکر دیتی ہے آئیں کُتب گوہرشاہی کا مطالعہ فرمائیں روحانیت کا بغور مشاہدہ فرمائیں ذکرقلب کا فیضان میراثِ مُصطفیٰؐ اور تعلیماتِ اولیاء و صوفیاں اکرام سے مُستفیض ہوں
اللّہ پاک ہم سب کو حق سمجھنے اور حق کو سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین

نمازِ مغرب باجماعت ادا کیگئی دربارمرشد کریم پر ذاکرین و زائرین نے حاضری کا شرف حاصل فرمایا
دربارشریف پر ذاکرین نے چادر شریف بھی چڑھائی
بعداز صحن میں لنگر عام کا اہتمام کیاگیا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرد)پاکستان