خبریں

انوارالحق قادری کی رہائش گاہ پر محفل نعت و ذکر اللہ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلى الله عليه واله وسلم۔


انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام رہائش گاہ انوارالحق قادری پر محفل نعت و ذکر اللہ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلى الله عليه واله وسلم حاجی محمد سلیم قادری(امیر فیصل آباد) کی زیر صدارت منعقد ھوٸی جس میں نقابت کے فراٸض سید اطہر حسین بخاری اور محمد افضال قادری نے سرانجام دٸیے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

  • تلاوت۔ اذن گوھر
  • حمد۔ اطہر حسین بخاری
  • نعت۔ محمد رفیق قادری، عبدالعزیزقادری، معیزقادری، محمد ناصر قادری، صفدر فاروق سلطانی، عبدالمنان قادری نے حضور پاک صاحب لولاک صلى الله عليه واله وسلم کی بارگاہ بے کس پناہ میں ہدیہ عقیدت پیش کر کے شرکاء محفل کے دلوں کو عشق مصطفٰے صلى الله عليه واله وسلم سے گرمایا۔۔
  • اجازت ذکرقلب۔ حاجی محمد اویس قادری
  • ذکر کا طریقہ محمد افضال قادری(انچارج پروگرام کمیٹی)
  • منقبت غوثیہ، منقبت امام عالی مقام اور قصیدہ مرشد پاک عبدالمنان قادری صاحب نے پیش کیا۔
    حلقہ ذکر- اطہر حسین بخاری
    دعائے خیر- محمد شفیق قادری
    *تمام حاضرین محفل کو ذکر قلب کی نایاب دولت سے نوازا گیا۔
    خصوصی شرکت۔
    بشارت علی ڈوگر(امیدوارMPA)
    تمام شرکاء محفل کی شاھی لنگر سے تواضع کی گٸی۔