خبریں

آستانہء میرپورخاص پر محفل درود کے ساتھ سید الشہدا کے سلسلے میں محفل ۔


آستانہء میرپورخاص پر محفل درود کے ساتھ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا(رض)کی نسبت سے مرزا جمشید قادری اور محمد علی قادری کی جانب سے پروگرام مع لنگر منعقد کیا گیا* جس میں ثناء خواں نائب امیر اعجاز قادری، انوار قادری ، سلطان قادری اور عدنان قادری نے حمد و نعت اور بالخصوص امام اعلی مقام سید الشہدا امام حسین (ع) و شہداء کربلا (رض) کی شان اور امت مسلمہ و انسانیت کے لیے دونوں جہان میں امر رہنے والی عظیم ترین قربانی کو یاد کرتے و دلاتے ہوئے منقبت کے نظرانے پیش کر کے شکر گزاری و احسان مندی ادا کی
جس میں انچارج مالیات جناب ادریس قادری نے نئے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے ذکر قلب کے حوالے سے خطاب کیا
پروگرام میں سینئر ذاکرین کی کثیر تعداد کے علاوہ نئے ذاکرین اور کئ معتقدین نے بھی شرکت فرمائ
اے۔ایس۔آئ
میرپورخاص_