اقتباسات

25 رجب شہادت امام موسی کاظم (علیہ السلام) آپؑ کی زندگی کا مختصر تعارف

25 رجب شہادت امام موسی کاظم (علیہ السلام)
آپؑ کی زندگی کا مختصر تعارف

آپ علیه السلام کا نام
"”موسی”” اور لقب "”کاظم”” ہے ،
آپؑ کی مادر گرامی کا نام "”حمیدہ "”
اور والد محترم چھٹے راہنما
حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) ہیں ۔
آپ کی ولادت ١٢٨ ہجری کو سر زمین
"”ابوا”” (مدینہ کے اطراف میں ایک دیہات) پر ہوئی
اور ١٨٣ ہجری (یا ١٨٦ ہجری) کو شہادت ہوئی
١٤٨ ہجری میں امام جعفر صادق (علیہ السلام)
کی شہادت کے بعد آپ کی امامت کا آغاز ہوا ،
مندرجہ ذیل خلفاء ، آپ کے ہم عصر تھے :
١۔ منصور دوانیقی (١٣٦ تا ١٥٨ ) ۔
٢۔ محمد معروف بہ مہدی (١٥٨ تا ١٦٩) ۔
٣۔ ہادی (١٦٩ تا ١٧٠ ) ۔
٤۔ ہارون (١٧٠ تا ١٩٣) (١) ۔
حوالہ جات:
١۔ مہدی پیشوائی کی کتاب "”سیرة پیشوایان "” سے اقتباس ، صفحہ ١٣ ٤ ۔
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن