اقتباسات

10رجب ولادت باسعادت امام محمدتقی علیہ السلام ۔۔

10رجب ولادت باسعادت

امام محمدتقی علیہ السّلام

محمد بن علی بن موسی (195-220ھ)، امام محمد تقی ؑ سے مشہور،
نویں امام ہیں۔ آپ کی کنیت ابو جعفر ثانی ہے۔ آپ نے 17 سال امامت کے فرائض انجام دیئے اور 25 سال کی عمر میں شہید ہوئے۔ اہلِ بیت ائمہؑ میں آپ سب سے کم عمر میں شہادت پر فائز ہوئے ہیں۔

امام محمد تقی علیہ السلام
کاظمین
حرم کاظمین

نام محمد بن علی
کنیت ابو جعفر ثانی
القاب تقی، جواد
تاریخ ولادت 10 رجب 195 ہجری
جائے ولادت مدینہ
مدت امامت 17 سال (203 تا 220ھ)
شہادت سنہ 220 ہجری
مدفن کاظمین، عراق
رہائش مدینہ
والد ماجد امام رضا
والدہ ماجدہ سبیکہ خاتون
ازواج سمانہ مغربیہ، ام فضل بنت مامون
اولاد علی، موسی، فاطمہ اور امامہ
عمر 25 سال
ائمہ معصومینؑ
امام علیؑ • امام حسنؑ • امام حسینؑ • امام سجادؑ • امام محمد باقرؑ • امام صادقؑ • امام موسی کاظمؑ • امام رضاؑ • امام محمد تقیؑ • امام علی نقیؑ • امام حسن عسکریؑ • امام مہدیؑ

بچپن میں امامت ملنے کی وجہ سے امام رضاؑ کے بعض اصحاب نے آپ کی امامت میں تردید کی جس کے نتیجے میں عبداللّه بن موسٰی کو امام کہنے لگے اور بعض دیگر افراد واقفیہ سے ملحق ہوگئے۔ البتہ اکثریت نے آپ کی امامت کو قبول کیا۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان