اقتباسات

10رجب ولادت باسعادت امام محمدتقی ال جوادعلیہ_السلام

10رجب ولادت باسعادت

امام محمدتقی ال جوادعلیہ_السلام

امام محمد تقی علیہ السّلام نویں امام ہیں اور امام رضا علیہ السلام کے فرزند ارجمند ہیں آپ کی والدہ مادجدہ کا نام سبیکہ خاتون ہے۔آپ کی ولادت ۱۰ رجب مدینہ منورہ میں ہوئی اور آ پکی شہادت سن ۲۲۰ ہجری میں ماہ ذی القعدہ کی آخری تاریخ میں ہوئی۔

نو سال کے سن میں آپ منصب امامت پر فائز ہوئے اور یہی وجہ تھی کہ آپ کی کمسنی کے سبب بعض لوگوں نے عبد اللّہ بن موسیٰ کو امام مان لیااور بعض لوگ واقفیہ مذہب سے جا ملے۔ لیکن پیروان حق نے امام محمد بن علی التقی علیہ السلام کی امامت کو قبول کیا۔

۱۷ سال امامت کے فرائض انجام دینے کے بعد عباسی خلیفہ مامون کی بیٹی ام الفضل جو کہ امام کی زوجہ بھی تھی، نے امام کو زہر دیا اور اسی کے نتیجہ میں آپکی شہادت ہو گئی۔ شہادت کے وقت امام کی عمر صرف ۲۵ سال تھی اور اسی لئے آپ تمام اماموں میں سب سے کم سن امام قرار پائے۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان