اقتباسات

محبّانِ اہلِ بیتؑ کو15رمضان المبارک جشن ولادت امام حسن علیہ السلام مبارک۔۔

محبّانِ اہلِ بیتؑ کو15رمضان المبارک
جشن ولادت امام حسن علیہ السلام مبارک ہو

عالین کے قبیلے کی دستار ہیں حسن ع
فردوس کے جوانوں کے سردار ہیں حسن ع

یاسین کے عدو سبھی ابتر ہیں ہو گیے
کوثر سے فیض یاب و ثمر دار ہیں حسن ع

اہلِ عرب کو صلح سے معلوم ہو گیا
حق بات کے جواز کا معیار ہیں حسن ع

امن و امان کا انھیں شہزادہ کہتے ہیں
شہرِ عناد و فتنہ میں غم خوار ہیں حسن ع
ہم تک کسی وبال کا امکان تک نہیں
ہالہء خوش نصیب کی پرکار ہیں حسن ع

ایمان والوں کے لیے ہیں سبز مہربان
باطل گروہ کے لیے للکار ہیں حسن ع

عالمی روحانی تحریک
انجمنِ سرفروشانِ اسلام پاکستان