اقتباسات

عید الفطر نماز کا طریقہ ۔۔۔

عیدالفطرکی_نمازکاطریقہ

نیت کرتا ہوں دو رکعت نماز عید الفطر واجب چھ زائد تکبیروں کے ساتھ واسطے اللّہ تعالی کے پیچھے اس امام کے منہ میرا خانہ کعبہ کی طرف۔

پھر اللّہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ کر ثنا پڑھنی ہے،
ثنا کے بعد امام تین تکبیر کہے گا،
پہلی تکبیر اللّہ اکبر کہہ کر ہاتھ چھوڑ دینے ہیں،
دوسری تکبیر اللّہ اکبر کہہ کر ہاتھ چھوڑ دینے ہیں،
پھر تیسری تکبیر اللّہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھنے ہیں،
اس کے بعد امام صاحب قرات کرے گا، قرات کے بعد رکوع کرے گا، رکوع کے بعد سجدہ کرے گا، پھر امام صاحب دوسری رکعت کے لئے کھڑا ہوگا،
دوسری رکعت کے شروع میں امام صاحب قرات کرے گا اس کے بعد امام صاحب تین تکبیر کہے گا،
پہلی تکبیر اللّہ اکبر کہہ کر ہاتھ چھوڑ دینے ہیں،
پھرامام صاحب دوسری تکبیر کہے گا اللّہ اکبر کہہ کر ہاتھ چھوڑ دینے ہیں،
پھر امام صاحب تیسری تکبیر کہے گا اللّہ اکبر کہہ کر ہاتھ چھوڑ دینے ہیں۔جب امام چوتھی تکبیر کہے گا تو بغیر ہاتھ اُٹھائے رکوع میں جانا ہے

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان