اقتباسات

عیدالفطر کی سُنتیں اور احکام۔۔

عیدالفطر کی سُنتیں اور احکام

  1. عید کا چاند دیکھ کر تکبیرات کہنا شروع کرنا۔ [قرطبی: 479/3]
  2. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]
  3. نماز عیدالفطر سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا۔ [مسلم: 984]
  4. غسل کرنا۔ [بیہقی: 278/3]
  5. اچھا لباس پہننا۔
  6. خوشبو لگانا اور مسواک کرنا۔ [ابن ماجہ: 1098]
  7. نماز عیدالفطر سے پہلے طاق کھجوریں کھانا۔ [بخاری: 953]
  8. نماز عیدالفطر کے لئے عید گاہ جانا۔ [بخاری: 956]
  9. عید گاہ پیدل جانا۔ [ترمذی: 530]
  10. اپنے دوست و احباب کے ساتھ عید گاہ جانا۔ [ابن خزیمہ: 1431]
  11. گھر سے عید گاہ جانے تک تکبیرات کہنا۔ [بیہقی: 669/3]
  12. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]
  13. نماز عیدالفطر کے لئے ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔ [بخاری: 986]
  14. عیدالفطر کی مبارکباد ان الفاظ میں دینا: تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكَ – ا اور تمہاری طرف سے قبول فرمائے۔ (فتح الباری: 517/2). عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان