اقتباسات

صاحبزادہ مرشد کریم محترم جناب الیاس بابر کا عوام الناس کے برکت کے نام پیغام

اسلام علیکم
امتی ہوں آپکا یارسول اللّہ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم

صاحبزادہ مرشد کریم محترم جناب الیاس بابر کا عوام الناس کے نام پیغام

میں صاحبزادہ الیاس بابر ولد ریاض احمد گوہر شاہی عوام الناس میں موجود غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے ایک واضع تحریر لکھ رہا ہوں کہ میرے والد محترم حضرت ریاض احمد گوھر شاھی اور ہم پانچ بھائی
صاحبزادہ الیاس بابر
صاحبزادہ طلعت محمود
صاحبزادہ غفران ریاض
صاحبزادہ حماد ریاض
صاحبزادہ مدثر ریاض
1.ہم الحمد للّہ کلمہ حق
لا الہ الا اللّہ مُحمد الرسول اللّہ پر کامل ایمان رکھتے ہیں اور اللّہ واحد لاشریک کی وحدانیت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔
2.ہم آقا دوعالم حضرت محمد صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوتؐ پر کامل ایمان رکھتے ہیں اور رسول اللّہ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی بھی نبوت کے دعویدار کو کافر سمجھتے ہیں۔ اور اسکے ماننے والوں کو مرتد مانتے ہیں۔
3.ہم پنجتن پاکؑ سے محبت اور اصحابہ کرامؓ سے عقیدت کو اپنے ایمان کا حصّہ مانتے ہیں۔
4.ہم حضرت محمد صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی امّت میں موجودہ اولیاء کرام رح اور علماء حق کو دین اسلام کا وارث سمجھتے ہیں۔
5.ہم ملک خداداد پاکستان کے دشمن کو اپنا دشمن جانتے ہیں

میں صاحبزادہ الیاس بابر یہ بھی واضع کر دینا چاھتا ہوں کہ میرے والدِ محترم حضرت ریاض احمد گوھر شاہی اور ہم پانچ بھائیوں کا اور ہماری واحد جماعت عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ (1975) پاکستان کا یونس ملعون ( لندن والا) اور اسکی نام نہاد جماعت مہدی فاونڈیشن سے اور اس ملعون یونس کے کفریہ عقائد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ھے

والسّلام

صاحبزادہ الیاس بابر