اقتباسات

شمس تبریزی از اصول عشق.

حضور شمس تبریزی رحمتہ الله علیہ فرماتے ہیں

پوری کی پوری کائنات ایک انسان کے اندر موجود ہے تم اور تمہارے ارد گرد جو کچھ تمہیں دکھائی دیتا ہے، تمام چیزیں خواہ تمہیں پسند ہوں……… یا ناپسند، تمام لوگ خواہ تم ان کیلئےرغبت محسوس کرتے ہو یا کراہیت، یہ سب کے سب تمہارے اپنے اندر کسی نہ کسی درجے میں ملیں گے چنانچہ، شیطان کو باہر مت دیکھو، بلکہ اپنے اندر تلاش کرو شیطان کو ئی ایسی غیر معمولی قوت نہیں جو تم پر باہر سے حملہ آور ہوتی ہے بلکہ تمہارے اندر سے ابھرنے والی ایک معمولی سی آواز کا نام ہے اگر تم پوری محنت اور دیانت سے کبھی اپنی ذات کے روشن اور تاریک گوشوں کو دیکھنے کے قابل ہوجاؤ تو تم پر ایک عظیم اور برتر شعور کا دریچہ کھلے گا جب کوئی شخص اپنے آپ کو جان لیتا ہے تو وہ اپنے رب کو بھی جان لیتا ہے_
░ شمس تبریزی از اصول عشق.