اقتباسات

دوردشریف ذاکرقلبی کا وسیلہ ہے جمعہ کے دن حضورؐپاک پر درودشریف پڑھنا افضل عبادت ہے

جمعہ مبارک
فضیلتِ درودشریف
فرمان مرشدسیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی
دوردشریف ذاکرقلبی کا وسیلہ ہے جمعہ کے دن حضورؐپاک پر درودشریف پڑھنا افضل عبادت ہے

ﷲ رب العزت نے جہاں اپنے پیارے محبوب ﷺ کو بے شمار فضائل و کمالات سے نوازا ہے وہیں ایک خاص خاصیت جو صرف آپ ﷺ کیلئے ہی خاص ہے درود شریف کی ہے

خاتم النبییّن,رحمت اللّعالمین ,رسول ہاشمیﷺ سے عقیدت و محبت اور اتباع ،اطاعت کے علاوہ وہ حقوق بھی جو اﷲ پاک نے امت محمدیﷺ پر مشروع کئے ہیں درود پاک کو ان میں سے ایک خاص مقام حاصل ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے
إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِيِّۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ صَلُّواْ عَلَيۡهِ وَسَلِّمُواْ تَسۡلِيمًا ہ القرآن(الاحزاب 56)

بے شک ﷲ اور اس کے فرشتے نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں ،اے ایمان والو تم بھی ان پر درود اور سلام بھیجا کرو.

اس کاجواب افضل تودرودِابراھیمی ھے جو ھم نمازمیں التحیات میں بھی پڑھتے ھیں

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ہ

عجب فیض ہے آقاﷺ آپ کی محبت کا کہ درود آپﷺ پر پڑھو اور خود سنور جاؤ کیونکہ جو ایک مرتبہ بھی درود شریف پڑھتا ھے اس پر اللّٰہٰ تعالیٰ دس رحمتیں نازل فرماتا ھے
جیسے اسلامی مہینوں کو کچھ مہینوں پر فضیلت حاصل ہے اسی طرح جمعتہ المبارک کو بھی باقی دنوں پر خاص عظمت حاصل ہے خصوصی اس دن خاص طور پر نبی رحمت اللعالمین ﷺ پر درود بھیجنے کی کچھ اور ہی فضیلت و مرتبہ حاصل ہے بلاشبہ درود پاک فضیلت والا عمل ہے ۔

رسولﷲ صلﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا جمعہ کا ہے اسی دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا کئے گئے ،اسی دن جنت میں داخل کئے گئے ،اسی دن جنت سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی (مسلم)
نبی اکرم صلیﷲ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے کہ جمعہ کے دن اور رات کثرت سے درودشریف پڑھا کرو،جو ایسا کرئے گا قیامت کے دن میں محمدﷺ اس کی شفاعت کرونگا۔
ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے اﷲ تعالیٰ کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں (صحابی رسولﷺ حضرت ابو ہریرہ رضیﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسولﷲﷺ نے فرمایا ’’جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ،اﷲ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے (مسلم )
ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے دس گناہ معاف ہوتے ہیں اور دس درجات بلند ہوتے ہیں (حضرت انس رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ رسولﷲﷺ نے فرمایا ’’جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود شریف بھیجتا ہے ، اﷲ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ،دس گناہ مٹا دیتا ہے اور دس درجات بلند کر دیتا ہے
درود شریف کثرت سے پڑھا جائے تو پریشانیوں سے نجات ملتی ہے (حضرت ابی بن کعب ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲﷺ سے عرض کی اے اﷲ کے رسولﷺ ،میں آپﷺ پر زیادہ درود پڑھتا ہوں ،تو آپﷺ کا کیا خیال ہے کتنا درود پڑھو ں ،آپﷺ نے فرمایا جتنا چاہو میں نے کہا چوتھا حصہ ؟آپﷺ نے فرمایا جتنا چاہو اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو تمھارے لئے بہتر ہے میں نے عرض کی آدھا حصہ؟ آپﷺ نے فرمایا جتنا چاہو اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو وہ تمھارے لئے بہتر ہے میں نے کہا دوتہائی حصہ؟آپﷺ نے فرمایا جتنا چاہو اگر اس سے بھی زیادہ پڑھو تو تمھارے لئے بہتر ہے ،میں نے کہا کہ میں آپﷺ پر درود ہی پڑھتا رہوں؟آپﷺ نے فرمایا !تب تمھیں تمھاری پریشانیوں سے بچا لیا جائے گا اور تمھارے گناہ معاف کردیئے جائینگے ۔ایک اور روایت میں ہے کہ تب تمھیں اﷲ تعالیٰ دنیا و آخرت کی پریشانیوں سے بچا لئے گا (ترمذی)
صحابی رسولﷺ سیدنا عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا قیامت کے دن میرے سب سے قریب وہ لوگ ہونگے جو مجھ پر کژت سے درود شریف بھجتے ہیں (ترمذی)
سیدنا ابو ہرہرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا کہ میری قبر کو عبادت گاہ نہ بناؤ ،اور مجھ پر درودبھیجو ،بلاشبہ تمارا درود مجھ تک پہنچتا ہے ،چاہے تم جہاں بھی پڑھو(ابوداؤد)
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا ’’حقیقی معنوں میں بخیل وہ شخص ہے کہ جس کے پاس میرے نام کا تذکرہ ہو ا،لیکن اس نے مجھ پر درود نہیں پڑھا (ترمذی)

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان