اقتباسات

خیر و بھلائی سے محروم شخص کون

🖤 خیر و بھلائی سے محروم شخص کون ؟؟؟ 🖤

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
🌹 بفیضان نظر آقا کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم 🌹
السلامُ علیکم محترم سالکین حق 💜🌹

حضرت جریر ؓ سے روایت ہے کہ

سرکارِ دوعالم احمد مجتبیٰ حضرت سیدنا سید السادات خاتم النبیین حضور نبی ٔپاک، صاحبِ تاج لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان عالیشان ہے کہ

” نرمی سے محروم شخص (ہر قسم کی) خیر و بھلائی سے محروم ہے ۔”

📚رواہ مسلم مشکات المصابیح
حدیث نمبر 5069

اللہ والوں کی پہچان

نرم دم گفتگو ، گرم دم جستجو
رزم ہو یا بزم ہو پاک دل پاک باز

اللہ والوں کی پہچان یہی ہے کہ وہ ہمیشہ گفتگو میں نرم ہوتے ہیں اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی جستجو میں ہمیشہ گرم ہوتے ہیں

چاہے محفل ہو یا چاہے تنہائی ہو
رزم کہتے ہیں تنہائی کو
بزم کہتے ہیں محفل کو
چاہے وہ شخص محفل میں موجود ہو یا وہ تنہائی میں ہو اس کا دل پاک ہوتا ہے اور وہ خود بھی پاکباز ہوتا ہے اس کے خیالات بھی نیک اور پاکیزہ ہوتے ہیں ایسا ہی شخص اللہ سبحانہ تعالی کی قربت اور معرفت والا ہوتا ہے

اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہمیں نرمی اور عاجزی کی دولت عنایت فرمائیں اور تکبر اور غرور کے شرک سے پناہ عنایت فرمائیں
آمین ثم آمین یارب العالمین

جزاکِ اللہ خیرا