اقتباسات

حضور اکرم ﷺ نے حضرت حسانبنثابت رضی اللّه عنہ سے ارشاد فرمایا :

حضور اکرم ﷺ نے حضرت حسانبنثابت رضی اللّه عنہ سے ارشاد فرمایا : ’اے حسان! کیا تم نے بھی میرے صدیق کے بارے میں کچھ مدح سرائی کی ہے؟
(حضرت حسان ؓ نے ) عرض کیا : جی ہاں یا رسول اللّه ﷺ! فرمایا : مجھے سناؤ! حضرت سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ نے شان صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ میں ایک رباعی عرض کی :
وَثَانِيَ اثْنَيْنِ فِي الْغَارِ الْمَنِيفِ وَقَدْ
طَافَ الْعَدُوُّ بِهِ إِذْ صَاعَدَ الْجَبَلا

ترجمہ : اے ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ آپ اس بابرکت غارِ ثور میں ’’ثَانِیَ اثْنَیْن‘‘ یعنی دو میں سے دوسرے تھے جب دشمن نے اس پہاڑ کے گرد چکر لگایا اور اس پر چڑھا۔

وَكَان حُبَّ رَسُولِ اللہ قَدْ عَلِمُوا
مِنَ الْبَرِيَّةِ لَمْ يَعْدِلْ بِهِ بَدَلَا

ترجمه : اورآپ ہی رسول اللّه ﷺ کے محبوب ہیں اور سب جانتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے ساری مخلوق میں کسی کو آپ کا ہم پلہ نہیں سمجھا۔❤

یہ سن کر بہت خوش ہوئے اور اتنا مسکرائے کہ آپ ﷺ کی مبارک داڑھیں نظر آنے لگیں ، پھر ارشاد فرمایا : ’’اے حسان! تونے سچ کہا ابوبکر ایسے ہی ہیں ۔‘‘❤
(#مسندانسبن_مالک، الحدیث :۹۳۶۱، ج:۱۴، ص:۶۱)