اقتباسات

حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی سے امریکہ میں ملاقات۔۔

حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی اس دنیا میں دوبارہ آمد
عیسیٰ علیہ السّلام کی حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی سے امریکہ میں ملاقات
28جولائی 1997لندن میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں حضرت گوہر شاہی مدظلہ العالٰی نے ملاقات کے جملہ تاثرات کا اظہار فرمایا
29 مئی 1997 میں ایل ماونٹے لاج طاؤس نیومیکسیکو امریکہ میں ٹھہرا ہوا تھا
رات کے دوسرے پہر مجھے اپنے کمرے میں کسی کی موجودگی کا احساس ہوا کمرے میں ناکافی روشنی تھی۔مجھے لگا کہ میرا کوئی عقیدت مند ہے جو بغیر اجازت کمرے میں آگیا ہے۔
میں نے اس شخص سے پوچھا کیوں آئے ہو؟
اُس شخص نے جواباً کہا کہ میں آپ سے ملنے آیا ہوں۔میں نے اسی اثناء میں کمرے کی لائٹ روشن کردی۔میں نے دیکھا کہ ایک حسین وجمیل نوجوان میرے سامنے کھڑا ہے،جسے میں نہیں جانتا تھا۔
اس شخص کو دیکھ کر میرے لطائف خوشی سے جھوم اُٹھے اور ایسی کیفیت پیدا ہوگئی جیسی عالم بالا کی محافل اور نبیوںؑ کی موجودگی میں ہوتی ہے۔مجھے احساس ہوا کہ اس شخص کو متعدّد زبانوں پر عبور حاصل ہے۔اس نوجوان نے مجھے بتایا کہ وہ عیسیٰ ابن مریمؑ ہے۔اور فی الحال امریکہ میں ہے۔میں نے اُن سے پوچھا،تم کہاں رہتے ہو؟
اُس شخص نے جواب دیا،نہ ہی پہلے میرا کوئی ٹھکانہ تھا اور نہ ہی اب ہے!
جب حضرت سیّدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالٰی سے ملاقات کے دوران ہونے والی مزید گفتگو کی گزارش کی گئی تو آپ نے فرمایا کہ حضرت عیسیٰ ابن مریمؑ اور میرے درمیان جو گفتگو ہوئی ہے وہ فی الحال ایک راز ہے،لیکن مستقبل قریب میں کسی مناسب وقت پرمیں اس راز کو فاش کرونگا۔حضرت گوہر شاہی مدظلہ العالٰی نے مزید فرمایا کہ میں چند روز بعد ٹوسان ایریزونا(امریکی ریاست) جانے کا اتفاق ہوا۔یہاں کسی نے مجھے ایک تصویر دیکھائی اور کہا کہ یہ عیسیٰ ابن مریمؑ ہیں۔میں نے فوری طور پر تصویر والے نوجوان کوپہچان لیا ۔کیونکہ یہ تصویر اُسی نوجوان کی تھی جو میرے کمرے میں طاؤس میں آیا تھا۔میں نے تصویر کے مالک سے اس تصویر کی تفصیلات دریافت کی۔اس نے مجھے بتایاکہ کچھ مقدس مقامات کی زیارت کےلئے گئے جہاں انہوں نے تصاویر اُتاریں۔
جب کیمرے کی فلم develop کی گئی تو حیرت انگیز طور پر اس نوجوان کی تصویر آگئی حالانکہ کسی نے بھی اس نوجوان کو وہاں نہیں دیکھا اور نہ ہی اس کی تصویر کھینچی۔بہر حال میں نے اس نوجوان یعنی عیسیٰ ابن مریمؑ کی تصویر لے لی اور چاند میں ظاہر ہونے والی کئی تصاویر سے اس کو ملا کر دیکھا۔چاند میں ظاہر ہونے والی تصاویر میں سے ایک تصویر اس سے مشاہبت رکھتی تھی۔مجھے یقین ہوگیا اور اس طرح میں نے تصدیق کردی کہ یہ عیسیٰ ابن مریم کی حقیقی تصویر ہے۔
حال ہی میں امریکہ میں ایک رسالے نے بائبل کے علماء کے حوالاجات سے عیسیٰ ابن مریمؑ کی دوبارہ واپسی اور قرب قیامت میں ہونے والے واقعات سے متعلق مضمون شائع کیا۔اس مضمون میں متعدّد باتوں کا ذکر تھا خصوصی طور پربائبل سے متعلقہ راز اور پیش گوئیاں تھیں جن کو ویٹی کن (روم اٹلی)نے جاری کیا تھا۔بائبل کے علماء کی یہ پیش گوئیاں حضرت سیّدناریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالٰی کی عیسیٰ ابن مریم علیہ السّلام کی دوبارہ آمد کے اعلان سے ملتی جلتی ہیں

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان