اقتباسات

حضرت داتا علی ہجویری رحمت اللّہ علیہ کے سالانہ عرس کہ موقع پر صاحبزادہ طلعت محمود گوہر کا خصوصی پیغام۔

حضرت داتا علی ہجویری رحمت اللّہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر
صاحبزادہ مرشد طلعت محمودگوہرشاہی نے فرمایا
ذکراللّہ کی اصل تعلیمات اور روحانیت ہمیں اولیاء کامل سے ہی عطا ہوتی ہیں داتا صاحب خواجہ صاحب اور مرشد کامل حضرت سیدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالیہ وہ کامل ذات مبارک ہیں جن سے ہر مذہب و مسلک نے رُشد و ہدایت کا راستہ پایا یہ اولیاء اللّہ بندہ کے مردہ قلب کو ایک ہی نظر میں اللّہ سے واصل کردیا کرتے ہیں اسی وجہ سے آج بھی سکونِ قلب کے متلاشی حضرات ان اولیاء کامل کی چوکٹ پر حاضری دیتے ہیں اور یہ سلسلہ اور فیض تاقیامت جاری و ساری رہیگا انشاء اللّہ
حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللّٰہ علیہ
شام کے وقت عام مریدوں کیلئے درس و تدریس کا
اہتمام کرتے تھے۔ لوگ آتے تھے سوال کرتے تھے اور
علم کی پیاس بجھاتے تھے۔ آپ ایک روز مریدوں کے
درمیان بیٹھے تھے، لاہور کا ایک مرید آیا اور آپ سے
پوچھا ”حضور اللّٰہ کی بارگاہ میں افضل ترین
عبادت کیا ہے“حضرت داتا صاحب نے مسکرا کر
دیکھا اور فرمایا ”خیرات“
اُس شخص نے دوبارہ عرض کیا ”اور افضل ترین
خیرات کیا ہے؟“ آپ رح نے فرمایا ”معاف کر دینا“
پھر آپ رح چند لمحے رک کر دوبارہ یوں گویا ہوئے
”دل سے معاف کر دینا دنیا کی سب سے بڑی خیرات
ہے اور اللّٰہ کو یہ خیرات سب سے زیادہ پسند ہے۔ آپ
دوسروں کو معاف کرتے چلے جاؤ، اللّٰہ آپ کے
درجے بلند کرتا چلا جائے گا
آج بھی ہم تعلیماتِ اولیاء پر عمل کرکے اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن