اقتباسات

جمعۃ المبارک

‏مَاکَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ط وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا (القرآن)محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں، بلکہ خاتم النبین یعنی نبیوں کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں اور اللّہ سب کچھ جاننے والا ہے(احزاب:33آیت40)‏ رسول اللّہﷺ نے فرمایا اَنـَا خَـاتَـمُ الـنَّبِیِّـی٘نَ لَا نَـبِیَّ بَـع٘ـدِی٘ میں آخری نبی ہُوں میرے بعدکوئی نبی نہیںحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری اور مجھ سے پہلے انبیأ کی مثال ایسی ہے کہ ایک شخص نے بہت ہی حسین و جمیل محل بنایا مگر اس کے کسی کونے میں ا یک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی، لوگ اس کے گرد گھومنے اور اس پر عش عش کرنے لگے اور یہ کہنے لگے کہ یہ ایک اینٹ کیوں نہ لگادی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں وہی (کونے کی آخری) اینٹ ہوں اور میں نبیوں کو ختم کرنے والا ہوں(صحیح بخاری کتاب صفحہ501 جلد 1، صحیح مسلم صفحہ248 جلد 2)فرمان سلطان الفقر حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی1ـ ختمِ نبوت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پرہم کامل ایمان رکھتے ہیں2- ختمِ نبوت صَلَّ اللّہ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلّم کا منکر کافر و زندیق ہے3- محروم کر دیا جاتا ہے راہِ فقر سے وہ شخص جس کا دِل محبت رسول صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سے خالی ہو4- جہاں تمام کائنات کے سر جھک وہاں سے مقامِ مصطفیٰ صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا آغاز ہوتاہے5_جمعہ کے دِن حضورپاکؐ پر درود شریف پڑہنا افضل عبادت ہے

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان