اقتباسات

جمعہ کے دِن حضورپاکؐ پر درودشریف پڑہناافضل عبادت ہے

ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِ ﺍﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِ ﺍلرَّﺣِﻴْﻢ”
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰیٓ اٰل ِمُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌمَّجِید’‘ ۔

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰیٓ اٰل ِمُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْد’‘ مَّجِید’‘.
فرمان سلطان الفقرحضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی
جمعہ کے دِن حضورپاکؐ پر درودشریف پڑہناافضل عبادت ہے
درود شریف کی برکات
حضرت سفیان ثوری رحمته الله علیه نے حج کے موقعے پر طواف کے دوران ایک نوجوان کو دیکھا جو قدم قدم پر صرف درود پاک پڑھ رها تھا . اس پر آپ رحمته الله علیه نے اس سے کہا اے نوجوان ! هر جگه کی اپنی دعائیں اور نوافل و اذکار هیں لیکن تم هر جگه صرف درود پاک هی کیوں پڑھ رهے هو ؟
اس نے بتایا که میں اور میرا والد گھر سے حج کے ارادے سے نکلے لیکن راستے میں میرا والد شدید بیمار هو گیا اور انتقال کر گیا . موت کے بعد ان کا چہرا سیاه هو گیا . غم سے میری عجیب حالت هو گئی . اسی وقت میری آنکھیں بوجھل هوئیں اور مجھے نیند آ گئی .
میں نے خواب دیکھا که ایک حسین و جمیل شخص جس کا حسن لاجواب و بے مثال هے اور جس کے وجود سے خوشبو کی لپٹیں آ رهی هیں میرے والد کے پاس آیا اور اس کے چہرے سے کپڑا هٹا کر اپنا هاتھ پھیرا جس سے میرے والد کا چہرا روشن هو گیا . میں نے آگے بڑھ کر ان کا دامن تھام لیا اور پوچھا آپ کون هیں ؟
انھوں نے فرمایا
تم مجھے نہیں پہچانتے ؟ میں تمہارا نبی محمد بن عبداللہ ( صلی الله علیه وآله وسلم ) هوں . تمہارا باپ بہت گناه گار تھا لیکن مجھ په کثرت سے درود پڑھتا تھا . اب جب اس پر مصیبت نازل هوئی تو اس نے مجھ سے فریاد کی اور جو هم سے فریاد کرے تو وه مایوس نہیں رهتا .
( بحواله مکاشفۃ القلوب )

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان