اقتباسات

جمعہ کے دن حضورپاکؐ پر درودشریف پڑھناافضل عبادت ہے درودپاک ذاکرِقلبی کیلئے وسیلہ ہے۔۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اللّہ رب العزت نے بعض دنوں کو بعض پر فضیلت دی ہے۔ یومِ جمعہ کو ہفتہ کے تمام ایام پر، ماہِ رمضان کو تمام مہینوں پر، قبولیت کی ساعت کو تمام ساعتوں پر، لیلۃ القدر کو تمام راتوں پر اور شبِ برأت کو دیگر راتوں پر فضیلت دی ہے۔

رمضان المبارک کا پہلاجمعہ مبارک ھو

     *فرمان سلطان الفقر حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی*

جمعہ کے دن حضورپاکؐ پر درودشریف پڑھناافضل عبادت ہے درودپاک ذاکرِقلبی کیلئے وسیلہ ہے

رمضان المبارک کے فضائل اور اعمال
شیخ صدوق (علیہ الرحمہ) نے معتبر سند کے ساتھ امام علی رضا (؏) سے اور حضرت نے اپنے آباء طاہرین (؏) کے واسطے سے امیرالمومنین (؏) سے روایت کی ہے کہ آپ‎ نے فرمایا:

ایک روز رسول اللّہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! تمہاری طرف رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ آرہا ہے۔ جس میں گناہ معاف ہوتے ہیں۔ یہ مہینہ خدا کے ہاں سارے مہینوں سے افضل و بہتر ہے۔ جس کے دن دوسرے مہینوں کے دنوں سے بہتر، جس کی راتیں دوسرے مہینوں کی راتوں سے بہتر اور جس کی گھڑیاں دوسرے مہینوں کی گھڑیوں سے بہتر ہیں۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں حق تعالیٰ نے تمہیں اپنی مہمان نوازی میں بلایا ہے اور اس مہینے میں خدا نے تمہیں بزرگی والے لوگوں میں قرار دیا ہے کہ اس میں سانس لینا تمہاری تسبیح اور تمہارا سونا عبادت کا درجہ پاتا ہے۔

اس میں تمہارے اعمال قبول کیے جاتے اور دعائیں منظور کی جاتی ہیں۔پس تم اچھی نیت اور بری باتوں سے دلوں کے پاک کرنے کے ساتھ اس ماہ میں خدائے تعالیٰ سے سوال کرو کہ وہ تم کو اس ماہ کے روزے رکھنے اور اس میں تلاوتِ قرآن کرنے کی توفیق عطا کرے کیونکہ جو شخص اس بڑائی والے مہینے میں خدا کی طرف سے بخشش سے محروم رہ گیا وہ بدبخت اور بدانجام ہوگا اس مہینے کی بھوک پیاس میں قیامت والی بھوک پیاس کا تصور کرو، اپنے فقیروں اور مسکینوں کو صدقہ دو، بوڑھوں کی تعظیم کرو، چھوٹوں پر رحم کرواور رشتہ داروں کے ساتھ نرمی و مہربانی کرو اپنی زبانوں کو ان باتوں سے بچاؤ کہ جو نہ کہنی چاہئیں، جن چیزوں کا دیکھنا حلال نہیں ان سے اپنی نگاہوں کو بچائے رکھو، جن چیزوں کا سننا تمہارے لیے روا نہیں ان سے اپنے کانوں کو بند رکھو، دوسرے لوگوں کے یتیم بچوں پر رحم کرو تا کہ تمہارے بعد لوگ تمہارے یتیم بچوں پر رحم کریں ،اپنے گناہوں سے توبہ کرو، خدا کی طرف رخ کرو، نمازوں کے بعد اپنے ہاتھ دعا کے لیے اٹھاؤ کہ یہ بہترین اوقات ہیں جن میں حق تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف نظر رحمت فرماتا ہے اور جو بندے اس وقت اس سے مناجات کرتے ہیں وہ انکو جواب دیتا ہے اور جو بندے اسے پکارتے ہیں ان کی پکار پر لبیک کہتا ہے اے لوگو! اس میں شک نہیں کہ تمہاری جانیں گروی پڑی ہیں۔ تم خدا سے مغفرت طلب کرکے ان گناہوں کو چھڑانے کی کوشش کرو۔

نوٹ: خطبہ شعبانیہ پیغمبر اکرم ﷺ‎ کے اس خطبے کو کہا جاتا ہے جس میں آپ نے رمضان کی فضلیت بیان فرمائی ہیں۔ چونکہ یہ خطبہ ماہ شعبان کے آخری جمعہ کو ارشاد فرمایا اس لئے”خطبہ شعبانیہ” کے نام سے مشہور ہے۔ اس خطبے میں ماہ رمضان کی عظمت و فضیلت بیان کی ہے

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان