اقتباسات

بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس نبی (مکرم) پر”

حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی شان میں نازل شدہ آیاتِ قرآنی کا بیان!

"بے شک تشریف لائے ہیں تمہارے پاس ایک برگزیدہ رسول تم میں سے”
(سورۃ التوبہ: ۱۲۸)

"یقیناً بڑا احسان فرمایا اللہ تعالیٰ نے مومنوں پر جب اس نے بھیجا ان میں ایک رسول انہی میں سے”
(سورہِ آلِ عِمران: ۱۶۴)

"وہی (اللہ ہے) جس نے مبعوث فرمایا اُمیوں میں سے ایک رسول انہیں میں سے”
(سورۃ الجمعہ: ۲)

"جس نے اطاعت کی رسول کی تو یقیناً اس نے اطاعت کی اللہ کی”
(سورۃ النساء: ۸۰)

"اور نہیں بھیجا ہم نے آپ کو مگر سراپا رحمت بنا کر سارے جہانوں کے لئے”
(سورۃ الانبیاء: ۱۰۷)

"بے شک تشریف لایا ہے تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور اور ایک کتاب ظاہر کرنے والی”
(سورۃ المائدہ: ۱۵)

"(پیارے محبوب!) ہم نے بھیجا ہے آپ کو گواہ بنا کر اور خوشخبری سنانے والا اور بروقت ڈرانے والا اور دعوت دینے والا اللہ کی طرف سے اس کے اِذن سے اور روشن کرنے والا چراغ بنا کر”
(سورۃ الاحزاب: ۴۵-۴۶)

"(پیارے محبوب!) کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ کشادہ نہیں فرما دیا”؟
(سورہِ الم نشرح: ۱)

"اور ہم نے اتار دیا ہے آپ سے آپ کا بوجھ جس نے بوجھل کر دیا تھا آپ کی پیٹھ کو”
(سورہِ الم نشرح: ۲-۳)

"اور ہم نے بلند فرما دیا آپ کی خاطر آپ کے ذِکر کو”
(سورہِ الم نشرح: ۴)

"اور اطاعت کرو اللہ کی اور رسول (کریم) کی”
(سورہِ آلِ عمران: ۱۳۲)

"اور اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ”
(سورۃ النساء: ۱۴۶)

"بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس نبی (مکرم) پر”
(سورۃ الاحزاب: ۵۶)

"جس نے اطاعت کی رسول کی تو یقیناً اس نے اطاعت کی اللہ کی”
(سورۃ النساء: ۸۰)

"(پیارے محبوب!) آپ فرما دیجئے اگر تم (واقعی) محبت کرتے ہو اللہ سے تو میری پیروی کرو (تب) محبت فرمانے لگے گا تم سے اللہ”
(سورہِ آلِ عمران: ۳۱)

"اور وہ ہستی جو سچ کو لے کر آئ اور جنہوں نے اس سچائ کی تصدیق کی یہی لوگ ہیں جو پرہیزگار ہیں”
(سورۃ الزمر: ۳۳)

(اقتباس از:
شفاء شریف: باب اوّل: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی ثناء بزبانِ باری تعالیٰ)