اقتباسات

بیشک! ہم نے قرآن کو بابرکت رات میں نازل کیا ) اور سورہ قدر میں اس بابرکت رات کو اس طرح بیان کیا:

اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِ:

بیشک ہم نے اس قرآن کو شب ِقدر میں نازل کیا۔یعنی بے شک ہم نے اس قرآن مجید کو لوحِ محفوظ سے آسمانِ دنیا کی طرف یکبارگی شب ِقدر میں نازل کیا۔

شب قدر و نزول قرآن کریم امام رضا علیہ السلام سےپوچھا گیا کہ”قدر”کے کیامعنی ہیں؟ تو آپؑ نے فرمایا: "تقدیرِ شئی” یعنی کسی چیز کا مُقدَٓر۔

"شب قدر” یعنی انسان کے معنوی و مادی زندگی کے بساط کے پیمائش کی رات اسکے مقدر کے تعین کی رات، اس کے قسمت کے فیصلہ کی رات۔

1_ اس رات میں آئیندہ سال تک انسان کی زندگی، اسکے دنیاوی اور آخرت کی زندگی کی روزی ، برکتوں اور دیگر امور کا تعین ہو تا ہے۔ اس بات کا بھی تعین ہوتا ہے کہ سال آئیندہ تک انسان کون سے حادثات دوچار ہونے والا ہے۔
2_ اسی رات میں ولی امر حجت ابن حسن العسکری علیہ السلام کی خدمت میں انسانوں کے سر نوشت کی فہرست پیش کی جاتی ہے۔ اور امام اس کی انجام دہی پر معمور ہوتے ہیں۔

3_ اسی رات میں قرآن کریم کا قلب مطہر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نزول ہوا ہے۔

4_ قرآن کریم بیان کرتا ہے کہ یہ شب ھزار راتوں سے بہتر ہے۔

5_ اسی شب میں روح القدس (جبرئیل) ملائکہ اور فرشتہ اپنے پروردگار کے حکم سے تمام امور کی بجا آوری کے لئے زمین پر نازل ہوتے ہیں۔

قرآن کریم میں ارشاد ربالعزت ہوتا یے”وما ادراک ما لیلۃ القدر” تمھیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟

شب قدر کی فضیلت "ایک ہزار مہینوں سے افضل ہے ” اس کے علاوہ بھی اس کی دیگر فضیلتیں ہیں جن میں سے چند فضیلتیں مندرجہ ذیل ہیں :

جیسا کہ قرآن گواہی دیتا ہے:

شہر رمضان الذی انزل فیہ القرآن”۱ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیالیکن رمضان کی کس شب میں قرآن نازل ہوا؟
اس کا بیان دوسری آیت میں ہے

"انا انزلناہ فی لیلۃ مبارکۃ”
بیشک! ہم نے قرآن کو بابرکت رات میں نازل کیا )
اور سورہ قدر میں اس بابرکت رات کو اس طرح بیان کیا:

"انا انزلناہ فی لیلۃ القدر(بیشک! ہم نے اس (قرآن)کو شب قدر میں نازل کیا )شب قدر بذات خود بڑی عظمتوں کی رات ہے اور قرآن کے نزول نے بھی اس شب کی عظمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اللّہ ربّ العزّت سے دعا گو ہیں پیارے حبیب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے تمام پریشان حال لوگوں کی پریشانی دور فرمائے جتنے بھی بیمار ہے ان کو شفاء عطا فرمائے ہمارے مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں قرآن و سنت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان