اقتباسات

بیاض پر دربارِ سرکار صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم میں مقبولیت کی مُہر "

” بیاض پر دربارِ سرکار صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم میں مقبولیت کی مُہر "

لکھنؤ میں ایک کاتب تھا۔اس کی عادت تھی کہ جب صبح کے وقت کتابت شروع کرتا تو اوّل ایک بار دُرُود شریف ایک بیاض ( یعنی کاپی ) پر جو اسی غرض بنائی تھی لِکھ لیتا،اس کے بعد کام شروع کرتا۔جب اس کے اِنتقال کا وقت آیا تو غلبہ فِکرِ آخرت سے خوف زدہ ہو کر کہنے لگا کہ:
” دیکھیے وہاں جا کر کیا ہوتا ہے۔”
اتنے میں ایک مست مجذوب آ نِکلے اور کہنے لگے:
” بابا! کیوں گھبراتا ہے؟ وہ بیاض سرکارِ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے دربار میں پیش ہے اور اس پر مقبولیت کی مُہر لگ رہی ہے۔”

(فضائل دُرُود و شریف،صفحہ: ۹۸ )


۔