اقتباسات

اللّٰہ سے اللّٰہ کا قرب مانگ

اللہ سے اللہ کا قرب مانگ

ایک دفعہ ایک آدمی گڑگڑا کر دعا مانگ رہا تھا اتنے میں ایک فرشتے کا وہاں سے گزر ھوا۔۔۔ وہ آدمی پہچان گیا کہ یہ ایک فرشتہ ہے۔کہنے لگا کہ میری چند دعائیں الله کے پاس پہنچا دیں۔۔ پھر اس نے آرزوئیں گنوانا شروع کر دیں۔ کہ مجھے یہ چاہیے یہ چاہیے وغیرہ فرشتہ بولا بس بس میں سمجھ گیا ہوں۔ وہ بولا کہ کیا سمجھ گئے ہو۔؟ میری بات تو ابھی مکمل ھی نہیں ھوئی۔۔ فرشتے نے کہا کہ میں الله تعالٰی سے کہہ دوں گا کہ تیرا فلاں بندہ کہہ رھا تھا کہ اے مالک ! مجھے اپنے علاوہ سب کچھ دے دو۔۔۔“ بات اتنی ھے کہ ہم اس مالک اس پالنے والے رازق سے اس کے قرب کے سوا سب کچھ مانگتے رہتے ہیں۔۔ یاد رکھو جسے اللہ مل گیا اسے سب کچھ مل گیا اور جسے اللہ نہ ملا اسے سب کچھ کے ہوتے ہوئے کچھ بھی نہ ملا

تو اللہ سے اللہ کا قرب مانگ