اقتباسات

اللّٰہ اور اسکے فرشتے سیدنا محمدﷺ پہ درود و سلام بھیجتے ہیں،،


سیدنا آقا خاتم النبیینﷺ

حضرت سَیِّدُنا ابوطلحہ رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک دن رَحْمَۃُ لِّلْعٰلمین، شَفِیْعُ الْمُذْنِبین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائے اور حالت یہ تھی کہ خُوشی کے آثار آپ عَلَیْہِ السَّلام کے چہرۂ والضُّحٰی سے عَیاں تھے، فرمایا: جبرئیل میرے پاس حاضر ہوکر عرض گزار ہوئے، آپ کا رَبّ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
📖۔۔۔ اَمَا یُرْضِیْکَ یَا مُحَمَّدُاَنْ لَّا یُصَلِّیَ عَلَیْکَ اَحَدٌ مِنْ اُمَّتِکَ اِلَّا صَلَّیْتُ عَلَیْہِ عَشْرًا، اے محمد (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)!
کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ آپ کا جو بھی اُمَّتِی آپ پر ایک بار دُرُودِ پاک بھیجے تو میں اس پر دس بار رَحمت بھیجوں ‘‘
📖۔۔۔ وَلَا یُسَلِّمَ عَلَیْکَ اَحَدٌ مِنْ اُمَّتِکَ اِلَّا سَلَّمْتُ عَلَیْہِ عَشْرًا،
اور اگر وہ آپ پر ایک بار سلام بھیجے تو میں اس پر دس بار سلام بھیجوں ۔

(📚 مشکاۃ، کتاب الصلاۃ ، باب الصلاۃ علی النبی وفضلہا، ۱ / ۱۸۹، حدیث : ۹۲۸)

سیدنا آقا خاتم النبیینﷺ

پہ کروڑوں، اربوں درود و سلام
ہر وقت، ہر سانس، ہر لمحہ، بس صرف
آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
پردرود سلام پڑھنے میں گزرے

اللّٰہ اور اسکے فرشتے سیدنا محمد ﷺ پہ درود و سلام بھیجتے ہیں اس لئیے اے ایمان والوں تم بھی سیدنا محمدﷺ پہ درود و سلام بھیجا کرو

إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا

‏اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ،كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ،إِنَّكَ حَمِيدٌمَجِيدٌ،O

‏اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ،وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ،وَعَلَى آلِ إِءبْرَاهِيمَ،إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد؛ O

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان