تذکرہ گوہرشاہی قطب آن لائن سماع ٹی وی


عنوان
تذکرہ گوہرشاہی قطب آن لائن سماع ٹی وی 28 جنوری2021
جناب بلال قطب صاحب اسلام وعلیکم
گزشتہ ہمارے ایک مرید کی نظر سے آپ کا پروگرام گزرا جس میں خاتون کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں آپ کی طرف سے میرے والد محترم کا نام جس انداز میں لیا گیا مجھے بڑی حیرانی ہوئی
میں صاحبزادہ حمادریاض
آپ کی غلط فہمی کو دور کرتا چلوں
میرے والد محترم حضرت ریاض احمدگوہرشاہیؒ اور ہم صاحبزادگان

1ـ الحمداللّہ کلمہ حق
لاالہ الا اللّہ محمد رسول اللّہﷺ پر مکمل ایمان رکھتے ہیں اور اللّہ لاشریک کی واحدانیت پر مکمل ایمان رکھتے ہیں

2ـ ہم آقائے دوعالم حضرت محمد مصطفٰیﷺ کی ختمِ نبوّت پر کامل ایمان رکھتے ہیں اور رسول اللّہ ﷺ کے بعد کسی بھی نبوّت کے دعویدار کو کافر سمجھتے ہیں اور اس کے ماننے والے کو مرتد جانتے ہیں

3ـ ہم پنجتن پاک علیہ السّلام سے محبت اور صحابہ اکرامؓ سے عقیدت کو اپنے ایمان کا حصّہ مانتے ہیں

4ـ ہم حضرت محمد مُصطفٰیﷺ کی امّت میں موجود اولیاءاکرامؒ اور علماءِ حق کو دین اسلام کا وارث سمجھتے ہیں

میں یہ بھی واضع کردینا چاہتا ہوں کے میرے والد حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی کا ہم پانچ بھائیوں کا اور ہماری واحد جماعت
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ1975پاکستان

کا یونس ملعون(لندن والا) اور اسکی نام نہاد جماعت مہدی فاؤنڈیشن سے اور اس ملعون یونس کے کفریہ عقائد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے
یونس ملعون اور اسکی جماعت کے کارندوں پر قتل اقدام قتل اور 295/abc کی F.I.R Riaz کے مختلف تھانوں میں درج ہیں اور پاکستان میں موجود تمام اداروں کو گاہے بگاہے آگاہ بھی کیاجاتارہا ہے
آخر میں دعاہے اللّہ ربّ العزت آقادوعالمﷺ کے صدقے اور پنجتن پاکؑ صحابہ اکرامؓ اور اولیاءاکرامؒ کے وسیلے سے ملک پاکستان کو انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے محفوظ فرمائے آمین

دربارگوہرشاہی اللّہ ھو پہاڑی خدا کی بستی نمبر1 بھولاری جام شورو سندھ پاکستان