اخباری تراشےپریس ریلیزپریس/میڈیا

لاہور کے تحت دفاع پاکستان ریلی

انجمن سرفروشان اسلام لاہور کے زیر اہتمام پاک فوج کا بھارتی جہاریت کے خلاف بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پرامن دفاع پاکستان ریلی کا اہتمام کیا گیا اس ریلی کی قیادت امیر لاہور محمد فاروق قادری نے کی ذاکرین کی ایک کثیر تعداد کے علاوہ عوام الناس کی ایک کثیر تعداد نے اس ریلی میں شرکت کی نعرہ تکبیر اللہ اکبر پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے فضا میں ایک پر کیف منظر پیدا ہو گیا امیر لاہور محمد فاروق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے جوانوں کو اور دیگر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جن کی زبردست پلاننگ اور زبردست اٹیک سے بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں نے زبردست پرفارمنس دی انہوں نے کہا کہ سرزمین پاکستان اولیا اللہ کی سرزمین ہے یہاں پر اللہ تعالی کی بہت بڑی عظیم اور برگزیدہ ہستیاں جلوہ افروز ہیں اور ہمارے مرشد پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ پاکستان رہتی دنیا تک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور آخر میں پاک فوج کے جوانوں ملک کی سلامتی کے لیے اور پاکستان کے شہداء کے لیے خصوصی دعائے خیر کی گئی اللہ پاک سے دعا ہے کہ نبی پاک خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے سے پاکستان کی حفاظت فرمائے اور جتنے شہید ہوئے ہیں ان سب کے درجات کو بلند فرمائے آمین