جشنِ ولادت کے موقع پرخصوصی پیغامحضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی

صدائے سرفروش1998
جشنِ ولادت کے موقع پر
خصوصی پیغام
حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی

محبّین متعقدین مریدین اور وابستہ افراد کو یوم ولادت کے اہتمام پر شکریہ اور مبارک باد پیش کرتا ہوں سرفروشوں کی کثیر تعداد غفلت کے باعث وعظ و نصیحت بھلا دیتی ہے پیغامات پر عمل پیرا ہوکر ذاکرین منزل پر پہنچ سکتے ہیں روح گردانی سے نہ تلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے اتحاد و اتفاق پیارومحبت بھائمی یکجہتی کے ساتھ پیغامِ محبت کو دل کی گہرائیوں میں جگہ دیں حسد کینہ نفس پرستی کو دور کریں جشن یوم ولادت پر پیغام
یوں تو ہم نے گاہے بگاہے کہی اہم مواقع پر پیغامات دیے لیکن کامیاب وہی ہوا جو ان پر عمل پیرا ہوا لیکن مقامِ افسوس یہ ہے کہ سرفروشوں کی کثیر تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی غفلت کے باعث ہمارے وعظ و نصیحت بھلا دیتی ہے نتیجتٙٙا نادانستگی میں انہیں ناتلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار
عہدِ حاضر کی عظیم روحانی شخصیّت بانی و سرپرست اعلٰی انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالٰی نے نمائندہ خصوصی سے گفتگو کے دوران فرمائیں آپ نے فرمایا میرے یوم ولادت کے موقع پر مُحبّیِن معتقدین مریدین اور مجھ سے وابستہ افراد جس محبت کا اظہار کر رہیے ہیں ان کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں بعد ازاں میں یہی کہوں گا کہ سرفروش اعلٰی اخلاق و کردار اور عمل کے ذریعے اس لافانی مشن کی تکمیل کے لیے ہتہٰاالمقدور کوشاں رہیں دل سے حسد و بخل کینہ و عداوت نفس پرستی اور انانیّت کو دور کرکے اتحاد و اتفاق پیارومحبت اور بھائمی یکجہتی کے ساتھ ہمارے اس پیغامِ محبت کو دل کی گہرائیوں میں سبت کرلیں تاکہ دوسرے بھی آپ کی مثالی زندگی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں

خواتین کردار و عمل سے شاہ صاحب کے پیغام کو عام کریں بیگم گوھر شاھی
یوم ولادت پر ہمیں اللّہ کے حضور سجدہِ شکر ادا کرنا چاہیے جس نے عظیم المرتبت ہستی سے نسبت عطا فرمائی میں ربّ کے آگے سر بسجود ہو کر ہر وقت شکرگزار ہوں جس نے مجھے اپنے مقرّب ترین بندے کی دوہری نسبت عطا فرمائی مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی خواتین بھی اپنے اخلاق و کردار و عمل کے ذریعے پیغام مرشد پیغام محبت کو عام کرنے کے لئے میدان عمل میں پرخلوص طور پر نکل کھڑی ہوں کیونکہ یہی ہمارا دینی اور روحانی فریضہ ہے اس روز ہمیں ربّ کے حضور سجدہ شکر ادا کرنا چاہیے جس نے اس عظیم المرتبت ہستی سے کامل نسبت عطا فرمائی

صاحبزادہ طلعت محمود گوھرشاھی سرپرست انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان کے تاثرات
کارکنان کے منظّم جوش و جذبے نے سر فخر سے بلند کردیاہے اللّہ نے آج کے روزہ مبنع ءروحانی کے داعی کو دنیا میں مبعوث فرمایا
جشن ولادت حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی کے موقع پرسرفروش کارکنان جس جوش و ولولے کا اظہار کر رہے ہیں اس سے ہمارے سربھی فخر سے بلند ہو رہے ہیں کہ ہمارے والد محترم اس وقت کی ایسی عظیم المرتبت ہستی ہیں جن کے یوم پیدائش پر دنیا بھر میں موجود ہر مذاہب کے سرفروش کارکنان اپنے اپنے انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہیں اس دن کی نسبت سے ہمیں بھی کیوں نہ خوشی ہو آج کے دن تعلیمات محمدیﷺ کی اصل روحانی تعلیم کا داعی ہماری اور آپ کی جان کو ربّ تعالٰی نے اس دنیا میں مبعوث فرمایا جس نے آقاﷺکی روحانی تعلیمات سے دنیا اور دنیا میں موجود مختلف مذاہب اور فرقوں میں انقلاب برپا کر دیا یہ بات عصرِحاضر کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے صاحبزادگان
صاحبزادہ غیاث الدین بابر گوھر شاھی
صاحبزادہ حماد ریاض احمد گوھر شاھی
صاحبزادہ غفران ریاض احمد گوھر شاھی
صاحبزادہ حاجی مدثر ریاض احمد گوھر شاھی
صاحبزادہ طلعت محمود گوھر شاھی سرپرست انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان نے اپنے مشترکہ بیان میں جشن ولادت کے موقع پر فرمائیں

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان