, , , , ,

وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی ہاں اور نہ میں اقوام عالم کے فیصلے ہوں نگے۔امیرکراچی

نعرہ سرفروش اللہ ہو پاک فوج زندہ باد عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کراچی ڈویژن

افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی ریلی کراچی پریس کلب پر افواج پاکستان کے حق میں نعرے اور بھارتی جارہیت کے خلاف نعرے
سرفروشوں کا احتجاج اس موقع پرامیرکراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اس مشکل مرحلے پر اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھے انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کا ہرسرفروش پاک فوج کے ساتھ ہراول دستے کے طور پر کھڑا ہے ۔اور یہ جو گنتی بتائی جا رہی ہے کہ پاکستان کے پاس پانچ لاکھ فوج ہے اوراتنے جہاز ہیں تو دشمن سن لے ۔ پاکستان کے پاس پانچ لاکھ نہیں بلکہ بیس کروڑ کی فوج ہےاتنی بڑی فوج دنیا میں کسی کے پاس نہیں ہے۔ پاکستان کو عرصہ دراز سے تنگ کرنے کا جو سلسلہ ہندوستان نے شروع کیا ہوا ہے وہ اب نہ قابل برداشت ہوتا جا رہا ہے ۔اوربھارت اب تو نہ صرف الزامات بلکہ ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی آڑ میں جنگ شروع کرنے پر کمر بستہ ہو گیا ہے۔ مودی نے صرف اپنے الیکشن میں جیت کے لیے سوارب کی آبادی کی جانوں کو داؤ پر لگا دیا ہے ۔ پاکستان کی طرف سے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مطابق جنگ نہ کرنا امن کو قائم رکھنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ لیکن اگرجنگ مسلط کی گئی تو ہندوستان سن لے۔ کہ یہ مسلمانوں کا ملک کے اور مسلمان شہادت کو ترجیح دیتے ہے۔ اور جوآئے ہی شہید ہونے کے لئے ہیں ان کو کون ہرا سکتا ہے۔ پاکستانیوں کا جذبہ شہادت انتہائی عروج پر ہے ۔اگر ہندوستان نے اپنے ناپاک عزائم پورے کرنے کی زبردستی کی تو وہ سن لے یہ جنگ معمولی نہیں ہوگی بلکہ ہندوستان کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا کیونکہ یہ فیصلہ آسمانوں پر پہلے ہی ہوچکا ہے۔ جس کی حدیث غزوہ ہند کی شکل میں ہمارے پاس بشارت موجود ہیں۔ لہٰذا اس کونظراندازنہ کرنا ورنہ تمھاری دہلی پر پاکستان کا جھنڈا لہرائے گا ۔اور تم سب کو ساری دنیا میں ذلیل ور رسوا ئی کے ساتھ بیڑیوں میں جکڑ دیا جائے گا۔ لہٰذا ہوش میں آ جاؤ اور اپنی عوام کو بھی جینے دواور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنا چھوڑ دو ۔پاکستان کو کوئی مٹا نہیں سکتا کیوں کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی ہاں اور نہ میں اقوام عالم کے فیصلے ہوں نگے۔ دعا سیّد نویدالحق قادری نے کرائیاس موقع پر سرفروشوں نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی، اس موقع پر سرفروشوں کا اپنے وطن پاکستان اور اپنی مسلح افواج سے والہانہ محبت کا جزبہ دیدنی تھا

IMG20190303154815 IMG20190303154627 IMG20190303154505 IMG20190303154333 IMG20190303154315 IMG20190303154240 IMG20190303154205

IMG-20190303-WA0120 IMG-20190303-WA0119 IMG-20190303-WA0114 IMG-20190303-WA0113

IMG_20190304_191911IMG_20190304_191850

All rights reserved 2018 Copyright - Anjuman Safroshan e Islam