, ,

غازی غلام حیدر فقیر کے دربار پرمحفل نعت وذکر الٰہی کا انعقاد کیا گیا

انجمن سرفروشان اسلام سانگھڑ کے امیر علی نواز پنھور کی قیادت میں شوال کی پہلی سوموار کو سانگھڑ کے مشہور اولیاء غازی غلام حیدر فقیر نزد کپرو ضلع سانگھڑ کے مزار پر لوگوں میں ذکرِ قلب کا پیغام عام کرنے کے مقصد سے محفل نعت وذکر الٰہی کی سجائی گئی۔ جس میں سانگھڑ سے نئے نوجوان ساتھیوں کے علاوہ مزار پر آئے ہوئے دوردراز سے عقیدت مندوں نے شرکت کی با لخصوص خواتین نے بھی محفل میں شرکت کی، اور ذکرِ قلب لیا اور ذکر الٰہی میں بھی حصہ لیا، محفل میں خصوصی شرکت سانگھڑ کے وکیل عبدالجبار پنھور اورسنیئرذاکر قمراحمد قادری اور ،دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی، اور ذکر قلب کی نعمت حاصل کی امیرِسانگھڑ نے اپنی مختصر خطاب میں کہا کہ ذکرِ الٰہی کرنے سے ہمارے ظاہری اور باطنی بیماریاں ،پریشانیان،دورہو جاتی ہیں اور ذکر کے نور سے دل روشن ہوتے ہیں، کائنات کی ہر شے اللہ کا ذکر کرتی ہے، اور فلاح پانے کا واحد ذریعے بھی ذکر الٰہی ہی ہے، محفل میں سانگھڑ کے نائب امیر عمیق گوھر نے حمد نعت و منقبت کا نذرانہ اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا، جس سے لوگوں پر وجد طاری ہوگیا آخر امیر سانگھڑ کی رقعتآمیز دعا نے سماء باندھ دیا۔

IMG-20190610-WA0038 IMG-20190610-WA0037 IMG-20190610-WA0036 IMG-20190610-WA0034 IMG-20190610-WA0035 IMG-20190610-WA0033 IMG-20190610-WA0031 IMG-20190610-WA0032 IMG-20190610-WA0029 IMG-20190610-WA0027 IMG-20190610-WA0028 IMG-20190610-WA0026 IMG-20190610-WA0024 IMG-20190610-WA0025

All rights reserved 2018 Copyright - Anjuman Safroshan e Islam