, ,

شریعت محمدی کا خاص خیال رکھو تاکہ منزل پر پہنچنے کے لئے تمہیں آسانی حاصل ہو۔۔جناب حاجی سلیم صاحب

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان فیصل آباد کے تحت عظیم الشان محفل جناب انصر اقبال کے گھر پر منعقد کی گئی جس میں امیر فیصل آباد حاجی سلیم صاحب اور سرفروش کارکنان اورعوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم فرقان حمید سے کیا گیا حمد باری تعالیٰ اور نعتوں کے گلدستے پیش کئے گئے منقبت غوث اعظم اور منقبت حضرت مولا علی بھی پیش کی گئی اس موقع پرمقررین نے انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کا مشن بیان فرمایا اور کہا کہ بانی و سرپرست اعلی حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ عالی کا فرمان ہے کہ اللہ کی پہچان اوررسائی کے لئے روحانیت سیکھوخواں تمہارا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سے ہو۔ اور مزید انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرشد پاک نے فرمایا کہ ہر دل میں اللہ اور اُس کے حبیب پاک کی محبت مؤجزن کرنے کے لیے پُر خلوص اور باعمل طریقے سےکوشش جاری رکھیں ۔ شریعت محمدیہ ﷺ کا خاص خیال رکھیں تاکہ منزل تک پہنچنے میں کامیابی ہو سکے۔ اپنی جان کو اللہ کی راہ میں وقف رکھیں تاکہ عزت و وقار کی موت حاصل ہو سکے ۔ عشق رسول ﷺ اوراُولیاء اللہ سے عقیدت رکھنے والی جماعتوں سے تعاون کیا جائےاور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی تنظیموں کا ساتھ دیا جائے۔ ۔ سرفروش اپنے مرشد کے حکم پر اس طرح کی محفلوں کا انعقاد فی سبیل اللہ کرتے رہیں اور لوگوں کو اسم ذات اللہ کا پیغام پہنچاتے رہیں محفل کے آخر میں ذکر الٰہی کی محفل ترتیب دی گئی صلاۃ وسلام اور دعا کی گئی اللہ تبارک و تعالیٰ اس پاک وطن کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے تمام بری مصیبتوں اور آفتوں سے بچائے آمین یا رب العالمین ۔

All rights reserved 2018 Copyright - Anjuman Safroshan e Islam