سالانہ مرکزی گیارہویں شریف جلوس چادر شریف ۔۔

11ربیع_الالثانی

سالانہ عظیم الشان جلوس چادر_شریف

بزمِم دحتِ صاحبِ مکینِ گنبدِ_خضراں کے

زیرِ اہتمام
بعد نمازِ ظہرجامع مدینہ مسجد
سرے گھاٹ سے

سیّدسخی عبدالوہاب شاہ جیلانی رح

خصوصی شرکت

صاحبزادہ حمادریاض گوہرشاہی

صاحبزادہ مدثرریاض_گوہرشاہی

صاحبزادہ راحیل بابرگوہرشاہی

صاحبزادہ طلحہ طلعت_گوہرشاہی

صاحبزادہ فرقان غفران_گوہرشاہی

صاحبزادہ منیبالریاض_گوہرشاہی

محترم قاضی پاشا(رہنماppp)
محترم چوہدری جمیل آرائیں(سرپرست بزمِ ہٰذا)
محترم دانش لودھی(صدر بزمِ ہٰذا)
محترم حاجی ملک یونس جمال
محترم فیصل قادری
محترم حاجی یاسین مغل
محترم ندیم یوسف
محترم اعجاز میمن
حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے زمّہ داران
و دیگر مہمانانِ گرامی
علماء مشائخ روحانی اسکالر
ثناءخوانِ رسولﷺ سیاسی سماجی مذہبی
شخصتیات اور عوام النّاس نے ہزاروں کی تعداد میں
جلوس چادرشریف میں شرکت فرمائی
جلوس میں سیّدناشیخ عبدالقادر جیلانی رح کے روضہ مبارک سے لائی گئی چادرشریف کی زیارت بھی کروائی گئی
جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سیّد سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی رح کے مزار مبارک پر چادر شریف چڑہاکر اختتام پزیر ہوا مزار مبارک پر محفلِ نعتؐ و ذکرِاِلہی منعقد کیاگیا
فاتحہ اور دعائے خیر محترم ڈاکٹرجمیل صاحب نے فرمائی
بزمِ مدحتِ صاحبِ مکینِ گنبدِ خضراں کے سرپرست چوہدری جمیل آرائیں اور جناب دانش لودھی (صدر)نے
صاحبزادگان گوہر شاہی و دیگر مہمانانِ گرامی کا جلوس چادر شریف میں شرکت کرنے پر دِل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا فرمایا محترم ملک ممتاز قادری ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے امیر نے اپنے خطاب میں فرمایا عوالناس نے ہرسال کی طرح اس سال بھی جشن گیارویں غوث الاعظم جیلانی شایانِ شان طریقہ سے منا کر یہ ثابت کردیا کے غوث پاک کے چاہنے والے ان کی تعلیمات پر عمل کرنے والے اولیاء کاملین کے چاہنے والے ولی کاملِ حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی کے چاہنے والے خاتم انبیاء سیّدالمرسلین رحمت اللعالمین صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی امّت میں موجود ولی اللّہ کے ایّام اِسی طرح شایانِ شان طریقے سے مناتے رہیں گے اور امّت مسلمہ کو حضور پاک صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی میراث جو غوثِ اعظم دستگیر رح اور اولیاء اللّہ نے اپنی نوری نظر سے امّت میں تقسیم فرمائی اور عصرِ حاضر کی عظیم روحانی شخصیت سلطان الفقر حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی بھی اِسی نورانی روحانی تعلیمات میراثِ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم بغیر رنگ و نسل مذہب و ملّت عام فرما رہیے ہیں لوگوں آو اور ذکرِاللّہ سے اپنے سینوں کو روشن و منوّر کرلو ذکرِ قلب کی اجازت لیکر ذکر کے حلقوں میں بیٹھ کر دِلوں میں نور پیدا کرو جب دل میں نور آئے گا تو کوئی نہیں کہے گا میں شیعہ ہوں میں سنّی ہوں بس یہی کہیں گے امتّی ہوں تمھارا یارسول اللّہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
اسمِ ذات اللّہ ہی میراثِ رسولﷺ ہے اسمِ ذات اللّہ ہی اصل تعلیماتِ غوثِ الاعظم رح ہے
اور جو لوگ اللّہ کے ولیوں سے بغض رکھتے ہیں اللّہ پاک ان لوگوں کے خلاف قرآن شریف میں اعلانِ جہاد فرماتاہے
اللٰہ پاک ہمیں ایسے لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے اور اولیاء کاملین کی چاہت عشق اور محبت نصیب فرمائے آمین
نیوزرپورٹ
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان