مرکزی و صوبائی کابینہ کا راولپنڈی کا دورہ


انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان راولپنڈی کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر زیر صدارت مرکزی امیر جناب محترم حاجی محمد یونس جمال صاحب ، امیر سندھ محمد فیصل قادری، مرکزی نشرواشاعت و مالیات محمد دانش لودھی ، امیر پنجاب رانا محمد جمشید قادری، مشیر نشرواشاعت جاویداقبال، مشیر رابطہ کمیٹی غلام فرید قادری، جنرل اجلاس منعقد ہوا۔
خصوصی شرکت۔مولانا سعید احمد قادری صاحب امیر راولپنڈی وارث قادری صاحب
امیر بسالی اسرار قادری
جنرل اجلاس میں مشن کی بہتر ترویج و اشاعت کے لیے تجاویز پیش کی گیٸں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ مرکزی قاٸدین نے فرمایا کہ یہ مشن اللہ اور اس کے رسول صلى الله عليه واله وسلم کا ہے اور ہم ہوں نہ ہوں یہ مشن چلتا رہے گا۔یہ ہماری انتہاٸی خوش قسمتی ہے کہ مرشد برحق نے ہمیں اس مشن کی ترویج و اشاعت کرنے کی سعادت عطا فرماٸی۔
راولپنڈی کے تمام ذاکرین نے مشن کی بہتر ترویج و اشاعت کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ جس کو مرکزی قاٸدین نے خوب سراہا۔