خبریںویڈیوز

لاہور کے زیر اہتمام سویڈن میں ہونے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے سلسلے میں احتجاج


انجمن سرفروشان اسلام رجسٹر پاکستان لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے سویڈن حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں لخت جگر مرشد کریم صاحبزادہ غفران شاہ جی اور مولانا سعید احمد قادری صاحب نے خصوصی شرکت کی امیر لاہور محمد فاروق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور اس کا سد باب کیا جائے تاکہ ائندہ کوئی اس طرح کی توہین کرنے کی جسارت نہ کر سکے صاحبزادہ غفران شاہ جی نے کہا کہ میرے والد حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی نے بھی قران کی حقیقی تعلیم کو ہی عام کیا اور ذکر قلب کی اس تعلیم کو پوری دنیا میں اللہ کے حکم سے پھیلایا اور سویڈن حکومت کی سرپرستی میں قران پاک جلانے کی جو ناپاک جسارت کی گئی ہے اس پر ہمیں گہرا دکھ اور غم ہے محمد بختیار منیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام امت مسلمہ کو چاہیے کہ اس موقع پر تمام مسلمان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں محمد ذولفقار قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام تمام مذاہب کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے اور دوسرے مذاہب کو بھی چاہیے کہ دین اسلام کا احترام کریں اور قران اور صاحب قران یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہمارے لیے معتبر ہیں ان کا بھی احترام کیا جائے اور آخر میں علامہ مولانا سعید احمد قادری صاحب نے خصوصی دعائے خیر فرمائی اور اس پر امن احتجاج کا اختتام ہوا

صاحبزادہ غفران ریاض خطاب فرما رہے ہیں