فیصل اباد کے تحت اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسراٸیل جارحیت کے خلاف ضلع کونسل سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گٸی جس میں فیصل آباد کی سینٸر قیادت کے ساتھ ساتھ امیر پنجاب رانا محمد جمشید قادری صاحب، مشیر مالیات پنجاب غلام فرید قادری صاحب، ڈویژنل امیر اطہر حسین بخاری صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوٸے رانا جمشید قادری صاحب، غلام فرید قادری صاحب اور اطہر حسین بخاری صاحب نے خطابات میں مسلم امہ کی بیداری اور حکومت وقت کی قبلہ اول کی طرف توجہ مبزول کرواتے ہوٸے اسراٸیل کے معاشی و سفارتی باٸیکاٹ اور اسراٸیل کے خلاف جزبہ سرفروشی کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا۔ آخر میں دعائے خیر
انچارج پروگرام کمیٹی فیصل آباد محمد افضال قادری صاحب نے کی۔ بعد ازاں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور بیماروں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں











