شب معراج محفل نعتؐ و ذکر اللّہ کی محفل ٹنڈوالیار کے آستانے پر انعقاد۔

انجمن سرفروشان اسلام ٹنڈو الٰہیار
ہفتہ واری محفل مزار مبارک بابا زمان شاہ رحمت اللّہ علیہ
محترم جناب حاجی یاسین مغل امیر سندھ نے واقعہ معراج بیان فرمایا اورفرمایا کیا وجہ ہے؟ انبیاء اکرامؑ اللّہ پاک کے دیدار کو ترسے
یہ راز پیرو مرشد حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی نے بیان فرمایا
ہر نبی علیہ السلام کو اللّہ پاک کے صفاتی اسم مبارک کے ذکر عطا کئے گئے اور
امام الانبیاء خاتم النبیین صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کو اللّہ پاک نے اپنا ذاتی اسم اسم ذات اللّہ عطا فرمایا یہی وجہ ہے معراج کی شب حضور پاک صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ذات الٰہی کے روبرو حاضر ہوئے
یہی وہ اسم ہے جو حضور پاکؐ کے طفیل اس امّت کو عطا کیاگیا
الحمداللّہ آج انجمن سرفروشان اسلام اسی پیغام کو لیکر میدان عمل میں ہے خدارا اپنے دل کی خالی دھڑکن کو اسمِ اللّہ سے روشن و منور فرمائیں اجازت ذکر قلب حاصل کریں اور اپنی قسمت آزمائیں اللّہ نے چاہا تو آپ بھی اس کے نا لیوا میں شامل ہو جائیں گے
ان خیالات کا اظہار مزار پر اپنے خطاب کے دوران فرمایا
محفل میں معروف نعت خواں حضرات نے کلام کے نذرانہ عقیدت پیش فرمائے نئے آنے والے زائرین کو ذکر قلب کی اجازت دی گئی
نیوز رپورٹ
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن
https://www.facebook.com/goharshahi.official/
https://www.facebook.com/ASI.Karachi.Division/
https://www.facebook.com/Sarfrosh.official/