خبریں

حضور داتا گنج بخش رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر بعد از نماز جمعہ ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گی

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام لاہور کے زیر اہتمام حضور داتا گنج بخش رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر بعد از نماز جمعہ ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں حمد و نعت کے نذرانے جناب عبدالحمید قادری سعید بھائی حامد بھائی اور عاصم بھائی نے پیش کیے محفل سے خصوصی خطاب جناب محمد بختیار منیر قادری صاحب نے کیا اور نئے آئے ہوئے دوستوں کو ذکر قلب کی لازوال دولت حاجی محمد سعید احمد قادری صاحب نے عنایت کی ذکر الہی کے بعد دعائے خیر پر اس محفل کا اختتام ہوا