جشن ولادت کی مرکزی محفل المرکز کوٹری شریف میں انعقاد پذیر۔
محفل نعتؐ و_ذکرِاِلٰہی
عظیم الشان سالانہ مرکزی پروگرام
81جشن ولادت مرشدکریم
حضرت سیدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ_العالی
کا پروگرام آستانہ عالیہ دربارگوھرشاھی اللّٰہ ھو پہاڑی خداکی بستی جامشورو کوٹری میں مذہبی عقیدت و احترام سے منعقد کیاگیا
خصوصی شرکت خطاب
صاحبزادگان مرشدکریم نورنظرلخت_جگر
عزت مآب محترم_جناب
صاحبزادہ طلعت محمودگوھرشاھی
(سرپرست انجمن ہٰذا)
صاحبزادہ حمادریاضاحمد_گوھرشاھی
صاحبزادہ غفران ریاض_احمدگوھرشاھی
صاحبزادہ حاجی مدثرریاض احمدگوھرشاھی
صاحبزادہ مزمل طلعت_گوھرشاھی
صاحبزادہ شارخ بابرگوھرشاھی
محترم جناب صاحبزادہ راحیل بابرگوھرشاھی
صاحبزادہطلحہ طلعت_گوھرشاھی
محترم جناب صاحبزادہ فرقان غفران_گوھرشاھی
محترم جناب صاحبزادہ روبازطلعت_گوھرشاھی
محترم جناب شہزادشاہ
جناب حاجی یونس جمال مرکزی امیر
جناب دانش لودھی مرکزی مالیات
جناب راناجمشیدقادری امیرپنجاب
جناب ڈاکٹرجاوید نشرواشاعت پنجاب
جناب محمدفیصل قادری امیرسندھ
جناب ندیم یوسف نشرواشاعت سندھ
جناب علامہ مولانہ سعیداحمدقادری سابق مرکزی امیر
جناب شبّیراحمدقادری آل فیتھ
جناب حاجی یاسین مغل سابق امیرسندھ
پنجاب و سندھ کے علاقائائی امیران و ذاکرین کے علاوہ عوام النّاس نے بھرپور شرکت فرمائی
نعتؐ_خواں
جناب غلام مُصطفٰی جناب اخلاق احمد جناب عزیز قادری جناب عین الدّین قادری احمد قادری بلال قادری جلال الدّین جناب فیضان قادری جناب افضل قادری و دیگر حضرات نے بارگاہِ رسالتؐ میں نعتؐ شریف منقبت مولاعلیؐ منقبت غوث پاک اور قصائد مرشدی پیش فرمانے کی سعادت حاصل فرمائی
محفل کا باقائدہ آغاز بعد نمازِ عصر تلاوت قرآن پاک اور حمد باری تعالٰی سے فرمایا گیا جو نمازِ مغرب تک جاری رہا وقفہ نمازِ مغرب دیا گیا بعداز مغرب محفل درود شریف منعقد کیگئی کجائی شریف محترم شبیرقادری اور دعا جامع مسجد غوثیہ(دربارگوھرشاھی) کے پیش امام محترم جناب بابایونس قادری نے فرمائی
بعد محفل درودشریف جشنِ ولادت مرشد کریم کی خوشی میں قصائد مرشدی کے نظرانے پیش فرمائے گئے محترم جناب صاحبزادہ حاجی مدثرریاض احمدگوھرشاھی نے بھی بارگاہِ مرشد میں قصیدہ شریف پیش فرمایا
تمام صاحبزادگان مرشدکریم نے مل کر ولادت مرشد کے کیک کاٹنے کی رسم ادا فرمائی بعد ازاں دربار مرشد پر حاضری کا سلسلہ جاری رہا نمازِ عشاء باجماعت ادا کیگئی اور عوام النّاس کیلئے لنگر عام کا اہتمام کیاگیا بعد ازاں ذاکرین نے لمبی قطار لگاکرجشنِ ولادت مرشدکریم کا کیک حاصل فرمایا
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان