جشنِ گیارہویں شریف کی محفل دادو آستانہ پرمنعقد..


محفل نعتؐ و ذکراِلٰہی
ماہانہ جشنِ گیارہویں شریف کی محفل دادو آستانہ پرمنعقد کیگئی
محفل میں امیر دادو کامران ملک سمیت پوری کابینہ اور ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی اس موقع پر امیر سہون شریف عبدالکریم جمالی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کے اندر مقام دل پر موجود ایک فرشتہ صفت مخلوق جسکا کام صرف اللّٰہ اللّٰہ کرنا ہے اس کا تعلق عالم ملکوت سے ہے یہ ایک لاکھ اسی ہزار شیطانی جالوں میں قید ہے اور وہ جالے نور سے ٹوٹتے ہیں اس مخلوق کی غذا بھی نور ہے اور نور بنانے کا بہترین ذریعہ کثرتِ ذکر الہٰی ہے اگر کامل مرشد کی نظر سے یا کثرت ذکر الہٰی سے اللّٰہ کی رضا کے بعد یہ مخلوق آزاد ہوجائے تو انسان کے دل سے اللّٰہ اللّٰہ شروع ہو جاتی ہے(اسے کہتے ہیں ذکر قلب کا جاری ہوجانا) اور اس سے بننے والا نور اس کے خون میں شامل ہوکر جسم کی تمام برائیوں کو باہر نکال پھینکتا ہے اس عظیم نعمت کو حاصل کرنے لیئے آئیں بتائے ہوئے طریقے سے ذکر اللّٰہ شروع کریں جب اللّٰہ کے نور سے یہ مخلوق بالغ ہوجاتی ہے تو پھر یہ محفلِ حضوری صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے قابل ہوجاتی ہے اور انسان کو خواب میں اولیاء اللّٰہ،انبیاء،صالحین کا دیدار میسر ہوتا ہے الحمد اللّہ انجمن سرفروشان اسلام کو ایسے ہی ولی کامل حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی کی سرپرستی حاصل ہے جن کے فیضانِ نظر سے لاکھوں قلوب ذکرقلب اور عشقِ رسول سے روشن و منوّر ہوچکے ہیں آئیے ہم آپ کو دعوتِ ذکر قلب دیتے آئیں اور اپنی قسمت جگائیں پریکٹیکل کی دعوت ہے
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان