آستانہ عالیہ جھنگ پر بی بی فاطمہ رحمۃ اللہ علیہ کہ جشن ولادت کی محفل کا انعقاد ۔۔

آستانہ انجمن سرفروشانِ اسلام جھنگ میں نورِ نظر حضور پاکﷺ حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کے جشنِ ولادت کے سلسلہ میں محفل پاک کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب کے امیر رانا جمشید صاحب نشرواشاعت ڈاکٹر جاوید صاحب ،انچارج رابطہ کمیٹی غلام فرید صاحب اور فیصل آباد کے مشیر محمد ناصر صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی محفل میں نقابت کے فرائض مشیر جھنگ محمد رفیق صاحب نے انجام دیے ۔محمد شکیلْ قادری اوردیگر نعت خواں حضرات نے والہانہ انداز میں مدحت صرائی فرمائی محفل میں چوہدری اظہرنواز صاحب نے بہت ہی خوبصورت انداز میں شانِ اہلیبیعت بیان فرمائی محفل میں رانا جمشید صاحب نے موجودہ تنظیمی حالات کے پیشِ نظر ذاکرین سےایک فکر انگیر خطاب فرمایا۔ محفل کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور لنگر تقسیم کیا گیا